دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سب شامل ہیں: حاجی عدیل

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہم سب شامل ہیں: حاجی عدیل

ہفتےکو افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے لیے طورخم بارڈ کے راستےسپلائی بحال کر نے کےپاکستان کے فیصلے پرمختلف تجزیہ کاروں نے اپنی رائے دی ہے۔ سینیٹر حاجی عدیل عوامی نیشنل پارٹی سے تعلق رکھتے ہیں۔ وائس آف امریکہ سے گفتگو میں اُنھوں نے کہا کہ بارڈر کھولنے کے احکامات پولٹیکل ایجنٹس تک پہونچادیے گئے ہیں۔

حاجی عدیل نے کہا کہ ‘ہر ملک کا اپنا وقار ہوتا ہے اور سرحدوں کی حفاظت کسی بھی ملک کی اپنی ذمہ داری ہوتی ہے۔ اُن کے الفاظ میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے لوگوں نے، پاکستان کی فوج نے، پاکستانی کی پیرا ملٹری فورسز نے اور خود عوامی نیشنل پارٹی نے کافی قربانیاں دی ہیں۔ اِس جنگ میں ہم سب شامل ہیں۔ اور ہمیں اِس جنگ کو جیتنا بھی ہے’۔

دس روزتک جاری رہنے والے تنازعے کے بارے میں اُنھوں نے کہا کہ پاکستان میں آج جمہوری حکومت اقتدار میں ہے جو اپنے عوام کی طرف دیکھتی ہے۔

رحیم اللہ سمندر افغان تجزیہ کار ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ افغانستان میں تعینات نیٹو افواج کے لیے پاکستان سے تیل حاصل کرنا اہم ہے اور پاکستان کےراستے افغانستان آنے والا تیل سستا پڑتا ہے۔


رپورٹ سنیئے: