ناسا نے وائجر 2 کا ایک اور سائنسی آلہ بند کر دیا

ناسا کا وائجر خلائی جہاز، فائل فوٹو

  • ناسا نے اپنے خلائی جہاز وائجر 2 کا ایک اور سائنسی آلہ بند کر دیا۔
  • سائنسی آلہ جہاز کی توانائی بچانے کے لیے بند کیا ہے۔ناسا
  • وائجر 2 نظام شمسی سے باہر زمین سے 12 ارب میل دور سفر کر رہا ہے۔

توانائی کی بچت کی غرض سے امریکی خلائی ادارے ناسا نے اپنے وائجر 2 خلائی جہاز کےایک اور سائنسی آلے کو بند کر دیا ہے۔

سپیس ایجنسی نے منگل کے روز ایک بیان میں بتایا کہ وائجر 2 کے پلازما سائنسی آلے کو، جس کا کام چارج لیے ہوئے ایٹمز کے بہاؤ کو ناپنا تھا، ستمبر میں بند کر دیا گیا ہے تاکہ یہ خلائی جہاز 2030 کی دہائی میں بھی کام کرتا رہے۔

SEE ALSO: چاند پر غار دریافت؛ خلا باز اس سے کیسے فائدہ اٹھا سکیں گے؟

ناسا نے 1980 کی دہائی میں اپنے وائجر 1 اور وائجر 2 خلائی جہازوں کے بہت سے آلات کو بند کیا تھا۔ انہیں مشتری اور زحل سیاروں کے معائنے کے لیے بھیجا گیا تھا۔

یہ دونوں اس وقت نظامِ شمسی سے باہر ستاروں کے درمیان خلا میں سفر کر رہے ہیں۔ وائجر 1 میں پلازما آلے کو 2007 میں ہی بند کر دیا گیا تھا۔

وائجر 2 میں چار مزید سائنسی آلے کام کرتے رہیں گے اور خلا میں سورج کی کشش ثقل سے باہر مقناطیسی فیلڈ اور ذرات پر معلومات جمع کرتے رہیں گے۔ ان خلائی جہازوں کا مقصد نظام شمسی سے باہر خلا پر تحقیق کرنا ہے۔

Your browser doesn’t support HTML5

ناسا نے مریخ پر آکسیجن بنالی

1977 میں خلا میں بھیجے جانے والا وائجر 2 واحد خلائی جہاز ہے جس نے یورینس اور نیپچیون کا بھی سفر کیا ہے۔ یہ خلائی جہاز اس وقت زمین سے 12 ارب میل دور موجود ہے۔ جب کہ وائجر 1 اس وقت زمین سے 15 ارب میل دور سفر کر رہا ہے۔

اس خبر کے لیے مواد خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے لیا گیا۔