ورلڈ کپ 2011ء کے بدھ کے روز ہونے سب سے بڑے سیمی فائنل سے ایک رات پہلے شدید بارش ہوئی ۔ بارش سے پہلے شدید ہوائیں بھی چلی ۔ آخری اطلاعات آنے تک بارش کی تیزی میں کمی واقع ہوگئی تھی تاہم بوندا باندی جاری تھی ۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق موہالی میں بدھ کو بھی بارش کا امکان ہے جس سے پاک بھارت سیمی فائنل متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔آئی سی سی قوانین کے مطابق بارش ہونے کی صورت میں سیمی فائنل متاثر ہوا تو میچ اگلے دن یعنی جمعرات 31 مارچ کو کھیلا جائے گا اور اگر جمعرات کو بھی محدود اوورز یا ٹی ٹونٹی میچ نہ ہو سکا تو گروپ میچز میں بہتر پوزیشن کی بنا پر پاکستان فائنل میں پہنچ جائے گا۔