بھارت اور بنگلہ دیش میں طوفان، لاکھوں افراد کی نقل مکانی

بھارت کی ریاست مغربی بنگال کے ساحلی علاقوں میں طوفان ریمل کے دوران تیز ہوائیں چل رہی ہیں۔

بنگلہ دیش کے ساحلی ڈویژن کھلنا میں شدید بارش کے سبب کئی علاقے زیرِ آب ہیں۔

طوفان ریمل کے سبب بھارتی نجی ایئر لائنز نے کلکتہ کے ہوائی اڈے سے پروازیں منسوخ کر دی ہیں۔

بنگلہ دیش کے ساحلی ڈویژن بریسال میں سمندری لہروں سے ساحل پر بنے کئی ہٹ تباہ ہوئے ہیں۔

بنگلہ دیش میں کھلنا ڈویژن میں تیز ہواؤں سے کئی علاقوں میں بجلی منقطع ہے جب کہ درخت گرنے سے راستے بھی بند ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں میں بنے مچھلوں کے فارم شدید بارش اور تیزی ہواؤں کے سبب متاثر ہوئے ہیں جب کہ کئی علاقوں میں سمندری لہروں نے فارم تباہ کر دیے ہیں۔

طوفان کے سبب بنگلہ دیش کے ساحلی علاقوں سے لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل  کیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش میں حکام نے ساحل پر رکاوٹیں لگائی ہیں تاکہ سمندری لہروں سے نقصان کم سے کم ہو۔

بھارت میں طوفان کے سبب کلکتہ کے ہوائی اڈے سے کئی پروازیں منسوخ ہوئیں۔ پروازیں منسوخ ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔

بنگلہ دیش میں ساحل پر بنی جھونپڑیاں اور دیگر عارضی املاک کو شدید ہواؤں میں نقصان پہنچا ہے۔

بنگلہ دیش میں ماہی گیروں نے طوفان میں اپنی کشتیاں محفوظ بنانے کے لیے ساحل پر منتقل ہیں۔