افریقہ کےدورے کےبعدمشیل اوباما کی وطن روانگی

امریکہ کی خاتونِ اول، مشیل اوباما بوٹسوانا کا دورہ کرتے ہوئے

سفاری کے تفریحی سفر میں خاتونِ اول کے ساتھ اُن کی بیٹیاں، والدہ، ایک بھانجی اور ایک خالہ زاد بہن تھیں

جنوبی افریقہ کے دو ملکوں کے ایک ہفتےکے دورے کے بعد امریکہ کی خاتونِ اول مشیل اوباما وطن واپسی کے لیےروانہ ہوگئی ہیں۔

مشیل اوباما نے ہفتے کے روز جنوبی افریقہ میں ایک سفاری کا دورہ کیا جس کے ایک روز بعد وہ بوٹسوانہ سے امریکہ کے لیے روانہ ہوئیں۔

سفاری کے تفریحی سفر میں خاتونِ اول کے ساتھ اُن کی بیٹیاں، والدہ، ایک بھانجی اور ایک خالہ زاد بہن تھیں۔

اِس دورے میں مشیل اوباما نے بوٹسوانا کے صدر اِئان خاما ، نابیل امن انعام یافتہ نیلسن منڈیلا اور ڈیسمنڈ ٹوٹو سے ملاقات کی۔

خاتونِ اول نے نوجوانوں کی قیادت کو فروغ دینے ، خواتین کو بااختیار بنانے اور ایچ آئی وِی اور ایڈز کے بارے میں آگاہی پیدا کو فروغ دینے کے لیے بھی کام کیا۔

وہ پیر کو واشنگٹن واپس پہنچیں گی۔