پاکستان کی فلم اور ٹی وی اداکارہ مہوش حیات نے ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں کہا جا رہا تھا کہ وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن فائیو کی افتتاحی تقریب میں فن کا مظاہرہ کریں گی۔
مہوش حیات نے ٹوئٹر پر پیغام میں کہا ہے کہ میں اس سال پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہیں کروں گی۔
مہوش حیات کے بارے میں مقامی میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ وہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں اداکارہ مائرہ خان، گلوکار ہارون، علی عظمت اور عاصم اظہر کے ساتھ مختلف گانوں پر پرفارم کریں گے۔
Just to clarify, contrary to media reports I can confirm that unfortunately I will not be singing any songs or performing at the PSL opening ceremony this year. Thank you for all the love and lets all enjoy the feast of cricket that PSL will bring ! 🏏
— Mehwish Hayat TI (@MehwishHayat) February 3, 2020
مہوش حیات نے اپنے پیغام میں کہا کہ میں اس بات کی تصدیق کرتی ہوں کہ میں اس سال پی ایس ایل میں پرفارم نہیں کروں گی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب میں شروع ہی سے مختلف فنکار پرفارم کرتے رہے ہیں جب کہ افتتاحی تقریب کی میزبانی کے فرائض بھی فنکار ہی انجام دیتے ہیں۔
علی عظمت، علی ظفر اور دوسرے کئی فنکار ماضی میں پی ایس ایل کی افتتاحی و اختتامی تقریب میں پرفارم کرتے رہے ہیں۔
پی ایس ایل سیزن فائیو20 فروری سے شروع ہوگا۔