بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ایک علیحدگی پسند رہنما کی گرفتاری کے بعد حکام نے منگل کو کرفیو نافذ کردیا ہے۔ پولیس نے متوقع مظاہروں کے پیش نظر مرکزی شہر سری نگر اور تقریباً ایک درجن دیگر علاقوں کے رہائشیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے گھروں سے باہر نہ نکلیں۔
ایک روز قبل حکام نے سری نگر کے مضافات سے کشمیری رہنما مسرت اسلم کو گرفتار کیا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ انھوں نے حالیہ مہینوں میں ہونے والے بھارت مخالف مظاہروں میں اہم کردار ادا کیا۔ ان مظاہروں میں 110افراد ہلاک ہوئے تھے۔
کشمیر میں علیحدگی پسند 1989ء سے بھارت سے آزادی یا پاکستان کے ساتھ الحاق کے لیے لڑ رہے ہیں۔