پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امرناتھ یاترا سے واپس آنے والے اس ٹرک پر تقریباً 30 لوگ سوار تھے جب یہ جموں کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں جاگرا۔
بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر میں ہندو یاتریوں کا ایک ٹرک کھائی میں گرنے سے کم از کم 16 افراد ہلاک ہو گئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ امرناتھ یاترا سے واپس آنے والے اس ٹرک پر تقریباً 30 لوگ سوار تھے جب یہ جموں کے قریب سڑک سے پھسل کر کھائی میں جاگرا۔
ہلاک و زخمی ہونے والوں میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔
ہندوؤں کے اس مقدس مقام کی زیارت کے لیے ہر سال لاکھوں زائرین یہاں آتے ہیں جو کہ سطح سمندر سے ساڑھے چار ہزار میٹر سے زائد بلند پرپیچ پہاڑ پر واقع ہے۔
خطرناک پہاڑی راستوں کے باعث کشمیر میں سڑک کے حادثات معمول کی بات ہیں۔
رواں ماہ کے اوائل میں بھی کم از کم 15 افراد اس وقت ہلاک ہو گئے جب ان کی بس ایک گہری کھائی میں جاگری تھی۔