پاکستان کے اقتصادی مرکز کراچی میں ہفتہ کی صبح نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو وکلاء ہلاک ہو گئے۔
پولیس اور عینی شاہدین کے مطابق ملیر بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر صلاح الدین اور ان کے بیٹے علی رضا کی گاڑی کو غازی ٹاؤن کے علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے روک کر بلا اشتعال فائرنگ کر دی۔
دونوں وکلاء کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ وکلاء نے اس واقعہ کے خلاف سٹی کورٹ اور ملیر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلٰی سندھ قائم علی شاہ نےملیربارکے سابق صدر اور ان کے بیٹے کے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے ایڈیشنل آئی جی پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔