گرفتار ملزمان ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ فیاض خان نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے: پولیس ذرائع
کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کاروائی کرکے لشکر جھنگوی کے دو مبینہ عسکریت پسندوں سمیت ’لیاری گینگ وار‘ کے رکن ارشد پپو کے قاتلوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مبینہ طور پر، ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
کراچی کے علا قے سورجانی ٹاؤن میں سی آئی ڈی پولیس نے کارروائی کرکے لشکر جھنگوی کے دو مبینہ دہشت گردوں کو گرفتا رکیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان اہل تشیع ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں سمیت کچھ روز قبل لیاقت آباد میں قتل ہونے والے اسکول پرنسپل سبط حسن کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔
ایس ایس پی سی آئی ڈی فیاض خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ فیاض خان نے یہ بھی بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے۔
ایس ایس پی سی آئی ڈی نے بتایا کہ کراچی کے علاقے سورجانی ٹاون میں کارروائی کے دوران لشکر جھنگوی کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار ہوئے ہیں۔ دونوں ملزمان کا تعلق نعیم بخاری گروپ سے ہے۔ فیاض خان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور 10 کلو دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ملزمان سے ایسے کیپ ملے ہیں جن میں کیمرے لگے ہوئے ہیں۔ ملزمان کیمرے والے کیپ کے ذریعے عدالت کی ریکی کرتے تھے۔ ایس ایس پی، سی آئی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد مبینہ طور پر اہل تشیع ڈاکٹرز اور پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت سبط جعفر کے قتل میں ملوث ہیں۔
پولیس نے ایک اور کاروائی میں لیاری گینگ وار کے اہم رکن ارشد پپو اور اس کے بھائی سمیت پانچ افراد کے قتل میں ملوث دو افراد کو حب چوکی سے گرفتار کرنے کا دعویٰ بھی کیا۔
ایس ایس پی احمد جمال کے مطابق ارشد پپو قتل کیس میں عذیر بلوچ کے بھائی زبیر جان بلوچ اور ذاکر دادا کو حب کے قریب سے گرفتار کیا گیا، جبکہ ایک ملزم کچھ روز قبل مقابلے میں مارا جاچکا ہے۔