جاپان میں رواں سال زلزلے اور سونامی سے متاثر ہونے والے جوہری پلانٹ کے قریب جمعرات کو درمیانی شدت کا زلزلہ آیا ہے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق یہ زلزلہ علی الصباح دارالحکومت ٹوکیو سے 244 کلومیٹر شمال مشرق میں زیر سمندر آیا اور اس کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے سے کسی نقصان کی فوری طور پر اطلاع موصول نہیں ہوئی اور بحرالکاہل کے سونامی سے انتباہ کے سنٹر نے بھی فوری طور پر کوئی وارننگ جاری نہیں کی ہے۔
اس تازہ زلزلے کا علاقہ فوکو شیما جوہری پلانٹ کے قریب ہے جو کہ مارچ میں آنے والے تباہ کن زلزلے اور سونامی سے شدید متاثر ہوا تھا۔