عراق میں حکام نے بتایا ہے کہ ہفتہ کو ہونے والے دو بم دھماکوں میں 15 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔
بغداد کے قریب ابوغریب کے علاقے میں سڑک میں نصب دو بم پھٹنے سے سات افراد ہلاک ہوگئے۔ حکام کے مطابق دھماکے کے وقت وہاں بڑی تعداد میں روزگار کی تلاش میں مزدور جمع تھے۔
تعیمراتی کمپنی کے مزدوروں کو لے جانے والی ایک گاڑی بھی دھماکے کی زد میں آئی۔
اس واقعے کے چند گھنٹوں بعد باب الشرقی کے علاقے میں ہونے والے تین بم دھماکوں میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔
حالیہ دنوں میں عراق میں ایک بار پھر پرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گزشتہ ہفتے بصرہ میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم ازکم 19 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہوگئے تھے۔