عراق : بم دھماکوں میں درجنوں ہلاک

عراق : بم دھماکوں میں درجنوں ہلاک

عراق میں پولیس اور ہسپتال ذرائع نے کہا ہے کہ دو الگ الگ بم دھماکوں میں کم از کم 45 افراد ہلاک اور ایک سو پچاس سے زائدزخمی ہوگئے ہیں۔

یہ دھماکے اُن راستوں پر کیے گئے جن سے گزر کر شعیہ زائرین کربلا کی طرف جاتے ہیں اورحملوں کا نشانہ بننے والوں کی اکثریت کا تعلق بھی عراق کی شیعہ برادری سے بتایا گیا ہے۔

دو روز قبل سابق عراقی صدر صدام حسین کے آبائی شہر تکریت میں ہونے والے بم دھماکے میں کم ازکم 65 افراد ہلاک ہوگئے تھے