عراق میں جمعرات کو دو بم دھماکوں میں کم ازکم 12افراد ہلاک اور 28زخمی ہوگئے۔
حکام نے بتایا ہے کہ تکریت شہر میں پہلا دھماکا ایک بینک کے باہر کھڑی گاڑی میں اس وقت ہوا جب وہاں پولیس اہلکار اپنی ماہانہ تنخواہ لینے کے لیے جمع تھے۔ دھماکے کے بعد جیسے ہی لوگ جائے حادثہ پر پہنچے تو ایک خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا ہے۔
یہ واقعہ ایسے وقت رونما ہو اہے جب امریکہ رواں سال کے آخر تک عراق سے اپنی فوجوں کو واپس بلانے کے منصوبے پر عمل کررہا ہے۔ اس انخلا کے بعد سلامتی کی ذمہ داریاں مقامی سطح پر سنبھالنے کے حوالے سے امریکی اور عراقی حکام پہلے ہی اپنے تحفظات کر اظہار کرچکے ہیں۔