کشمیر: علیحدگی پسند کمانڈر کے جنازے میں لوگوں کی شرکت

Your browser doesn’t support HTML5

بھارت کے زیرِ انتظام کشمیر کے علاقے ترال میں پیر کو علیحدگی پسند جماعت حزب المجاہدین کے کمانڈر عمر فیاض عرف حماد خان کے جنازے میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے۔ حماد خان اتوار کو سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران اپنے دو ساتھیوں سمیت مارے گئے تھے۔ شرکا نے بھارت سے آزادی کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔