ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جب کہ امدادی کارکن ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس کے لیے جدید آلات بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔
بھارت کے اقتصادی مرکزی ممبئی میں ایک رہائشی عمارت گرنے سے کم از کم 35 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق کثیرالمنزلہ یہ عمارت غیر قانونی طورپر تعمیر کی گئی تھی اور ابھی اس کی کچھ منزلوں کی تعمیر کا کام بھی جاری تھا۔
جمعرات کی شام پہلے ایک حصہ منہدم ہوا تھا جس کے بعد یہ پوری عمارت ہی گر گئی۔
ہلاک ہونے والوں میں بچے بھی شامل ہیں جب کہ امدادی کارکن ملبے تلے دبے مزید افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں جس کے لیے جدید آلات بھی استعمال کیے جا رہے ہیں۔
حکام کے مطابق اب بھی متعدد افراد لاپتہ ہیں۔ فوری طور پر عمارت گرنے کی وجہ تو معلوم نہیں ہو سکی لیکن عہدیداروں کا کہنا ہے کہ کمزور تعمیراتی ڈھانچہ اس کی وجہ ہے۔
بھارت میں عمارتیں گرنے کی بنیادی وجہ تعمیرات کے دوران ناقص میٹریل کا استعمال بتائی جاتی ہے۔