بین الاقوامی عدالت انصاف کی طالبان سپریم لیڈر اخوندزادہ اور چیف جسٹس حقانی کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی کوشش

طالبان کےسپریم لیڈر اخوندزادہ فائل فوٹو

  • افغان سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی پر ، صنفی بنیادوں پر انسانیت کے منافی ظلم وستم کا زمہ دار ہونے کا شک کرنے کے معقول جواز موجود ہیں : کریم خان
  • انٹر نیشنل کریمنل کورٹ یا آئی سی سی کی اپنی کوئی پولیس فورس نہیں ہے اور وہ گرفتاری کے جاری کرد ہ اپنے وارنٹ پر عمل درآمد کے لیے اپنے 125 رکن ممالک پر انحصار کرتی ہے۔
  • خان نےمزید کہا کہ ہمارے اقدامات اس چیز کا اشارہ دیتے ہیں کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کی موجودہ حیثیت قابل قبول نہیں ہے ۔‘
ویب ڈیسک۔

بین الاقوامی عدالت انصاف یا انٹر نیشنل کریمنل کورٹ ( ICC )کے چیف پراسیکیوٹر نے جمعرات کے روز کہا کہ وہ افغانستان میں خواتین پر ظلم و ستم کی وجہ سے طالبان کے سینئیر رہنماؤں کے خلاف گرفتاری کے وارنٹ کی کوشش کر رہے ہیں۔ جوبقول انکے انسانیت کے منافی ایک جرم ہے۔

آئی سی سی کی استغاثہ ٹیم کے سر براہ کریم خان نےکہا کہ سپریم لیڈر ہبت اللہ اخوندزادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی پر ، صنفی بنیادوں پر انسانیت کے خلاف ظلم وستم کے جرم کا زمہ دار ہونے کا شبہ کرنے کے لئے معقول جواز موجود ہیں ۔

آئی سی سی کی استغاثہ ٹیم کے سر براہ کریم خان 12 فروری 2024 کو رائٹرز کو ایک انٹر ویو کے دوران

خان نے کہا کہ افغان خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ ساتھ ایل جی بی ٹی کیو(LGBTQ) کمیونٹی بھی طالبان کی جانب سے ایسے سخت مظالم کا مسلسل سامنا کر رہی ہے جن کی اس سے پہلے کوئی مثال موجود نہیں ہے ۔

( ایل جی بی ٹی کیو سے مراد وہ لوگ ہیں جو اپنی شناخت اپنی پیدائشی جنس کی بجائے ہم جنس پرست یا ٹرانس جینڈر وغیرہ کے طور پر کراتے ہیں ۔)

خان نےمزید کہا کہ’’ ہمارے اقدامات اس چیز کا اشارہ دیتے ہیں کہ افغانستان میں خواتین اور لڑکیوں کے لیے موجودہ حیثیت قابل قبول نہیں ہے۔‘‘

آئی سی سی کے جج اب یہ فیصلہ کرنےکیلئے پہلے خان کی درخواست پر غور کریں گے کہ آیا گرفتاری کا کوئی وارنٹ جاری کیا جائے یہ ایک ایسی کارروائی ہے جس میں ہفتوں یا مہینے بھی لگ سکتے ہیں ۔

SEE ALSO: افغانستان: مختلف الزامات میں خواتین سمیت 12 افراد کو سرِ عام کوڑے مارنے کی سزا

دی ہیگ میں قائم یہ عدالت دنیا کے بدترین جرائم ، مثلاً جنگی جرائم اور انسانیت کے منافی جرائم پر فیصلہ سنانے کے لیے تششکیل دی گئی تھی۔

انٹر نیشنل کرمنل کورٹ یا آئی سی سی کی اپنی کوئی پولیس فورس نہیں ہے اور وہ گرفتاری کے جاری کرد ہ اپنے وارنٹ پر عمل درآمد کے لیے اپنے 125 رکن ممالک پر انحصار کرتی ہے۔

اصولی طور پر اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آئی سی سی کسی بھی شخص کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کرتی ہے تو وہ حراست میں لیے جانے کے ڈر سے کسی رکن ملک کا سفر نہیں کر سکتا۔

کریم خان نے خبردار کیا کہ وہ جلد ہی طالبان کے دوسرے عہدیداروں کے لیے اضافی درخواستوں کی کوشش کریں گے۔

جنوبی افغانستان میں اپنے مضبوط مرکز میں الگ تھلگ رہنے والے اخوندزادہ نے مئی 2016 میں، اپنے پیش رو کی پاکستان میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے چند روز بعد طالبان کی قیادت سنبھالی تھی۔

SEE ALSO: ہبت اللہ اخوندزادہ: مذہبی اسکالرز افغانستان میں مغربی جمہوری طرزکامقابلہ کریں گے

اخوندزادہ صوبہ قندھار سے ، جہاں طالبان تحریک نے جنم لیا ، حکم ناموں کے ذریعے حکمرانی کرتے ہیں اور اقتدار سنبھالنے کے بعد سے اب تک وہ صرف چند بار ہی عوام کے سامنے آئے ہیں۔

حقانی طالبان کے بانی ملا عمر کے قریبی ساتھی ہیں اور انہوں نے 2020 میں امریکی نمائندوں کے ساتھ بات چیت کے دوران طالبان کی جانب سے ایک مذاکرات کار کے طور پر کام کیا تھا۔

خان نےافغانستان میں انسانیت کے منافی دیگر جرائم کے ساتھ ساتھ ظلم و ستم کی بھی نشاندہی کی۔

انہوں نے کہا، "طالبان کے خلاف سمجھی جانے والی مزاحمت یا مخالفت کو جرائم کے کمیشن کےذریعے قتل، قید، تشدد، ریپ اور جنسی تشدد کے دوسرے طریقوں ، جبری گمشدگی اور دوسری غیر انسانی کارروائیوں سے وحشیانہ طور پر دبایا گیا، اور دبایا جاتا ہے۔"

SEE ALSO: طالبان سپریم لیڈر اخوندزادہ نے اخلاقیات کا قانون منظور کر لیا

ہیومن رائٹس واچ کا ردعمل:

ہیومن رائٹس واچ (HRW) نے کہا کہ پراسیکیوٹر کے اقدامات طالبان کی جانب سے عوامی زندگی سے خواتین اور لڑکیوں کے اخراج کو بین الاقوامی کمیونٹی کے ایجنڈے پر واپس لا سکیں گے ۔

ہیومن رائٹس واچ کی بین الاقوامی انصاف کی ڈائریکٹر لِز ایونسن نے کہا ہے کہ ، "طالبان کی اقتدار میں دوبارہ واپسی کے تین سال بعد، ان کی جانب سےخواتین اور لڑکیوں کے حقوق کی منظم خلاف ورزیوں میں تیزی آئی ہے ۔"

آئی سی سی کے پراسیکیوٹر کے بیان پر طالبان کی جانب سے کوئی رد عمل ابھی تک سامنے نہیں آیا ہے۔

اس رپورٹ کا مواد رائٹرز سے لیا گیا ہے۔