ٹیسٹ رینکنگ: بیٹنگ میں اسمتھ، بولنگ میں ہیراتھ ٹاپ پوزیشن پر

بیٹنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔ پاکستانی بیٹسمین اظہر علی آٹھویں نمبر پر ہیں جبکہ کوئی بھی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی ہے۔ بولنگ میں سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ اور بیٹنگ میں آسٹریلیا کے اسٹیون اسمتھ ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔

پاکستانی بیٹسمین اظہر علی آٹھویں نمبر پر ہیں، جبکہ کوئی بھی پاکستانی بولر ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔

نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق، بولنگ میں سری لنکا کے اسپنر رنگانا ہراتھ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ بیٹنگ میں جنوبی افریقا کے ہاشم آملا چھ درجے ترقی پا کر ساتویں نمبر پر آگئے ہیں، جبکہ رنگانا ہراتھ نے ایشون سے دوسری پوزیشن چھین لی۔

بیٹنگ میں آسٹریلوی کپتان اسٹیون اسمتھ بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ دوسرے اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر ہیں۔ بھارت کے چتیشور پجارا چوتھے، ویرات کوہلی پانچویں، جنوبی افریقا کے کوئنٹن ڈی کوک چھٹے نمبر پر موجود ہیں۔

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں نصف سنچریاں بنانے والے ہاشم آملا چھ درجے ترقی پا کر ساتویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔ آملا کی ترقی کے ساتھ ہی اظہر علی ایک درجہ تنزلی کے ساتھ آٹھویں، ڈیوڈ وارنر نویں اور لوکیش راہول دسویں نمبر پر ہیں۔

بولنگ میں بھارت کے رویندرا جدیجا پہلی پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں جبکہ سری لنکن اسٹار اسپنر رنگانا ہیراتھ نے بھارتی اسپنر روی چندرہ ایشون سے دوسری پوزیشن چھین لی۔ لیفٹ آرم اسپنر نے زمبابوے کے خلاف واحد ٹیسٹ میں 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔اس شاندار کارکردگی کا انعام انہیں دوسری پوزیشن کی صورت میں ملا ہے۔

بھارت کے ایشوین تیسری، انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن ایک درجہ ترقی کے ساتھ چوتھے، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا چھٹے،انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ ساتویں، جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین آٹھویں،جنوبی افریقا ہی کے ویرون فلینڈر نویںاور نیوزی لینڈ کے نیل ویگنر دسویں پوزیشن پر براجمان ہیں۔

آل رائونڈرز میں بنگلادیش کے شکیب الحسن ٹاپ پوزیشن پر ہیں۔ بھارت کے رویندر جدیجا دوسرے، روی چندرن ایشوین تیسرے، انگلینڈ کے معین علی چوتھےجبکہ جنوبی افریقا کے ویرون فلینڈر پانچویں نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز میں بھی کوئی پاکستانی کھلاڑی ٹاپ ٹین میں جگہ نہیں بنا سکا۔

انگلینڈ کے بین اسٹوک چھٹی، آسٹریلیا کے مچل اسٹوک ساتویں، سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ آٹھویں، انگلینڈ کے اسٹیورٹ براڈ نویں، جبکہ ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر دسویں پوزیشن سنبھالے ہوئے ہیں۔