فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ کے باکس آفس کلیکشنز گزشتہ چار سال سے مسلسل کم ہو رہے ہیں، جس کی بلاک بسٹر فلموں کی آگے پیچھے ریلیز کے علاوہ بھی بہت سی وجوہات ہیں
کراچی —
موسم گرما کے باوجود، ہالی وڈ باکس آفس کا ماحول ان دنوں ٹھنڈا دکھائی دے رہا ہے۔ ’گوڈزیلا‘، ’اسپائڈر مین‘، ’وول ورین‘ اور ’ایڈم سینڈلر‘ جیسی فلموں کی ریلیز کے باوجود مئی کے مہینے میں باکس آفس کلیکیشنز میں 12 فیصد کمی ہوئی جو سال 2010کے بعد سب سے زیادہ ریکارڈ ہونے والی مندی ہے۔
’بریٹ بارٹ نیوز‘ کا کہنا ہے کہ سال 2014ء میں اب تک بزنس کے حوالے سے 2013ء کے مقابلے میں بہتر ہے، لیکن بہت زیادہ فرق بھی نہیں۔ رواں سال کے باکس آفس کلیکشن پچھلے سال سے آ ٹھ سے 12 فیصد زیادہ تھے جن میں اب دو اعشاریہ چھ فیصد کمی آگئی ہے۔
فلمی ناقدین کا کہنا ہے کہ ہالی وڈ کے باکس آفس کلیکشنز گزشتہ چار سال سے مسلسل کم ہو رہے ہیں، جس کی بلاک بسٹر فلموں کی آگے پیچھے ریلیز کے علاوہ بھی بہت سی وجوہات ہیں۔
سال 2013ء کو دیکھیں تو ’آئرن مین 3‘ کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے باوجود باکس آفس کے مجوعی بزنس کی صورتحال میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئی۔
ہالی وڈ کے ماہرین نے جولائی کے مہینے میں باکس آفس کا بزنس گراف مزید نیچے جانے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ جولائی میں ریلیز ہونے والی ٹام کروز کی فلم ’ایج آف ٹومورو‘ سے کچھ زیادہ توقعات وابستہ نہیں۔ اس کے برعکس ’ہاوٴ ٹو ٹرین یورڈریگن‘ جو 13جولائی کو ریلیز ہوگی اور ٹرانسفارمر: ایج آف ایکسٹنکشن کے بلاک بسٹر ہونے کے امکانات ظاہرکئے جارہے ہیں۔
جولائی کی 13 تاریخ کو ہی ریلیز ہونے والی دوسری فلم ’22 جمپ اسٹریٹ‘ سے بھی اچھی امیدیں وابستہ ہیں کہ فلم باکس آفس کو اٹھانے میں کامیاب رہے گی۔
ان فلموں کے علاوہ جو فلمیں جولائی میں سینما گھروں کی زینت بنیں گی ان میں کلنٹ ایسٹ وڈ کی ڈائریکشن میں بننے والی ’جرسی بوائز‘ اور ’تھنک لائیک اے مین ٹو‘ شامل ہیں۔ یہ دونوں فلمیں 20 جولائی کو ریلیز ہوں گی۔