یونان کو اپنے خسارےپر قابو پانے کے لیے اگلے دوبرسوں کے دوران اپنے اخراجات میں 15 ارب ڈالر کی کٹوتیاں کرنی ہیں، جس کے بعد وہ بین الاقوامی امداد کے اگلے مرحلے کا اہل ہوجائے گا۔
یونان کی پولیس نےایتھنز میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسوگیس کے گولے استعمال کیے ، جب کہ مظاہرین نے اس دوران پٹرول بم پھینکے۔
یونان کے دارالحکومت میں ہونے والا یہ احتجاج اخراجات میں کفایت کی پالیسی کے تحت کیے جانے والے تازہ ترین اقدامات کے خلاف تھا۔
بدھ کے روز ہزاروں کارکن اپنے کام پر نہیں گئے۔ اس روز تعلیمی ادارے بھی بند رہے ، پروازیں منسوخ کردی گئیں اور ملک بھر کے کاروباری مراکز اور خدمات مہیا کرنے والے اداروں میں بھی کام نہیں ہوا۔
یونان کو اپنے خسارےپر قابو پانے کے لیے اگلے دوبرسوں کے دوران اپنے اخراجات میں 15 ارب ڈالر کی کٹوتیاں کرنی ہیں، جس کے بعد وہ بین الاقوامی امداد کے اگلے مرحلے کا اہل ہوجائے گا۔
توقع کی جارہی ہے کہ زیادہ تر کٹوتیاں تنخواہوں، پنشن اور فلاح و بہبود کے شعبوں میں کی جائیں گی۔