جرمن سنیما میں داخل ہونے والا نقاب پوش ہلاک

  • شہناز نفيس
ایک انٹرویو میں، صحافی ندیم گِل نے بتایا کہ ابھی تک مسلح شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ اُنھوں نے بتایا کہ اس واقع کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے

جرمنی کے شہر، ورن ہائم کے سنیما گھر میں داخل ہونے والا مسلح نقاب پوش پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ تاہم، جرمن سکیورٹی ادارے اور حکام اس بات کو خارج از امکان قرار دے رہے ہیں کہ یہ کوئی دہشت گردی کی واردات ہوسکتی ہے۔

جرمنی میں مقیم سینئر صحافی ندیم گِل نے ’وائس آف امریکہ‘ کو بتایا کہ سنیما مالکان نے پولیس کو اطلاع دی تھی کہ کوئی نقاب پوش مسلح شخص ہال میں گھس آیا ہے جس پر بھاری تعداد میں پولیس موقع پر پہنچی جس نے آنسو گیس استعمال کیا اور فائرنگ کی جس سے مشتبہ شخص ہلاک ہوگیا، اور بہت سے لوگ زخمی بھی ہوئے۔ صحافی ندیم گِل نے بتایا کہ ابھی تک مسلح شخص کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

اُنھوں نے بتایا کہ اس واقع کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس کی فضا پائی جاتی ہے۔

ندیم گِل کے انٹرویو کی تفصیل کے لیے درج ذیل لِنک پر کلک کیجئیے:

Your browser doesn’t support HTML5

جرمن سنیما حملہ، صحافی ندیم گِل کا انٹرویو