’ٹائمز آف انڈیا‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق، بھارت کے ایک سابق اعلیٰ افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی پارلیمان اور ممبئی پر ہونے والے دہشت گرد حملوں میں مبینہ طور پر بھارتی حکومت ملوث تھی
بھارت کے ایک سابق اعلیٰ سرکاری افسر نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی پارلیمان اور ممبئی پر ہونے والے دہشت گرد حملوں میں، مبینہ طور پر، بھارتی حکومت ملوث تھی۔
بھارتی روزنامے 'ٹائمز آف انڈیا' کے مطابق، یہ انکشاف وزارتِ داخلہ کے سابق انڈر سیکریٹری آر وی ایس مانی نے اپنے اعلیٰ افسران کو لکھے گئے ایک خط میں کیا ہے۔
خط میں وزارتِ داخلہ کے سابق افسر نے دعویٰ کیا کہ انہیں بھارت کے 'سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن' کی 'اسپیشل انویسٹی گیٹنگ ٹیم' کے ایک سابق رکن ستیش ورما نے بتایا تھا کہ، ’مذکورہ حملے بھارتی حکومت کی ایما پر کیے گئے تھے، جِن کا مقصد انسدادِ دہشت گردی کے قوانین کو مزید سخت کرنے کے لیے رائے عامہ ہموار کرنا تھا‘۔
اپنے خط میں بھارتی افسر نے 'سی بی آئی' کے تفتیش کار کے حوالے سے کہا ہے کہ بھارتی حکومت نے دسمبر 2001ء میں بھارتی پارلیمان پر ہونے والے حملے کے بعد 'پریونشن آف ٹیررسٹ ایکٹوٹیز ایکٹ (پوٹا)' نامی قانون نافذ کیا تھا، جب کہ نومبر 2008ء میں ممبئی میں ہونے والے حملوں کے بعد پہلے سے موجود 'ان لافل ایکٹوٹیز پریونشن ایکٹ (یو اے پی اے)' میں اصلاحات متعارف کرائی تھیں۔
مانی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ انہوں نے ستیش ورما کے اس دعوے کو پاکستان کی خفیہ ایجنسی 'آئی ایس آئی' کے موقف کے مطابق قرار دیتے ہوئے، مسترد کردیا تھا۔
اخبار کے مطابق مانی اس وقت بھی شہری ترقیات کی وزارت میں اعلیٰ افسر تعینات ہیں جب کہ ستیش ورما 'جونا گڑھ پولیس ٹریننگ کالج' کے پرنسپل کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔
'ٹائمز آف انڈیا' کے مطابق، اس کی جانب سے رابطہ کرنے پر ستیش ورما نے کوئی بیان دینے سے معذوری ظاہر کرتے ہوئے اخبار کے نمائندے کو 'سی بی آئی' سے رابطہ کرنے کا مشورہ دیا۔