آتشزدگی کا نشانہ بننے والے دونوں قصبے گزشتہ سال اکتوبر میں آنے والے سمندری طوفان 'سینڈی' سے بھی بری طرح متاثر ہوئے تھے۔
واشنگٹن —
امریکہ کی مشرقی ساحلی علاقے میں حادثاتی طور پر بھڑکنے والی آگ نے دو قصبوں کے کئی گھروں اور دکانوں کو خاکستر کردیا ہے۔
حکام کے مطابق آگ جمعرات کی شام ریاست نیو جرسی کے قصبے 'سی سائیڈ پارک' کے ایک ریستوران میں لگی تھی جس نے تیز ہواؤں کے باعث نزدیکی قصبے 'سی سائیڈہائیٹس' کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
علاقہ مکینوں کے مطابق آگ بجھانے والے عملے نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا لیکن اس سے قبل تک آگ دونوں قصبوں کے 30 سے زائد عمارتوں کو تباہ کرچکی تھی۔
خوش قسمتی سے آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
آتشزدگی کا نشانہ بننے والے دونوں قصبے گزشتہ سال اکتوبر میں آنے والے سمندری طوفان 'سینڈی' سے بھی بری طرح متاثر ہوئے تھے۔
علاقے کے باسیوں اور انتظامیہ نے خاصی تگ و دو کے بعد قصبوں کی تعمیرِ نو کی تھی تاکہ رواں موسمِ گرما میں روایتی سیاحتی موسم سے فائدہ اٹھایا جاسکے لیکن آتشزدگی نے ان کی امیدوں پر پانی پھیر دیا ہے۔
ریاست نیو جرسی کے گورنر کرس کرسٹی نے بدھ کو آگ سے متاثر ہونے والے دونوں قصبوں کا دورہ کیا اور نقصانات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ طوفان سے ہونے والی تباہی کے بعد تعمیرِ نو کے تمام کام کو آگ نے برباد کردیا ہے جس سے، ان کے بقول، وہ خاصے دلبرداشتہ ہیں۔