پاکستان میں کتنی ایپلی کیشنز کو آن لائن قرض دینے کی اجازت ہے؟

Your browser doesn’t support HTML5

پاکستان میں جہاں مشکل معاشی حالات کی وجہ سے بہت سے لوگ قرض لینے کی کوشش کرتے ہیں، حالیہ دنوں میں آن لائن ایپلی کیشنز کے ذریعے قرض دینے کا ایک جال بھی دیکھنے میں آ رہا ہے جس میں قرضدار،بھاری سود کی وجہ سے بری طرح پھنس جاتا ہے۔ حال ہی میں راولپنڈی میں ایک شخص نے آن لائن قرض دینے والوں کی مبینہ دھمکیوں سے تنگ آ کر خودکشی کرلی تھی۔ مزید تفصیلات بتا رہے ہیں اسلام آباد سے عاصم علی رانا۔