کہانی کے مرکزی کردار متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی دو سہیلیاں شازیہ اور ثمن ہیں جو آپس میں کزنز بھی ہیں۔ لیکن، ان کی دوستی اور رشتہ داری عاشر سے ملاقات کے بعد امتحان میں بدل جاتی ہے
کراچی —
بہت کم وقت میں، پاکستانی فیملی ڈراموں کی منفرد پہچان بنا لینے والے ’ہم‘ ٹی وی سے نئی سہ ماہی میں نیا ڈرامہ سیریل ’موسم‘ شروع ہوگیا ہے۔ گو کہ اس کی ابھی ایک دو ہی قسطیں ’آن ائیر‘ ہوئی ہیں، لیکن انہیں دیکھنے والوں کی مشترکہ رائے یہ ہے کہ یہ سیریل ہٹ ہوجائے گا۔
اس کی مصنفہ عالیہ بخاری ہیں، جبکہ ڈائریکٹر ہیں رومی انشاء۔ مصنف اور ڈائریکٹر دونوں کے کریڈیٹ پر کئی کامیاب سیریلز ہیں۔
عالیہ اس سے پہلے ’دل مضطر‘ اور ’میرے قاتل میرے دلبر‘ لکھ چکی ہیں؛ جبکہ رومی انشاء مشہور مصنف ابن انشاء کے بیٹے ہیں۔ ان کے کریڈیٹ پر’نجیا، مدیحہ اور ملکہ‘،’ طائر لاہوتی‘، ’تم جو ملے‘، ’مستانہ ماہی‘ اور ’من چلے‘ جیسے مشہور ڈرامے ہیں۔
ڈرامے کی کاسٹ بیان کریں تو اس میں احسن خان، حریم فاروق، نائلہ جعفری، امنہ زیدی، شازیہ ناز، یاسر مظہر اور حمیرا ظہیر شامل ہیں، جبکہ اس کی کہانی پیار ’جذبات‘ رشتوں اور ایک ’دھوکے‘ کے گرد گھومتی ہے۔
کہانی کے مرکزی کردار متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والی دو سہیلیاں شازیہ اور ثمن ہیں جو آپس میں کزنز بھی ہیں۔ لیکن، ان کی دوستی اور رشتہ داری عاشر سے ملاقات کے بعد امتحان میں بدل جاتی ہے۔
عاشر امیر ہونے کے ساتھ ساتھ پر ُکشش بھی ہے۔ پہلی ہی ملاقات میں وہ ثمن کو دل دے بیٹھتا ہے جبکہ شازیہ جس کی منگنی پہلے ہی فیصل نام کے ایک لڑکے سے ہوچکی ہے ‘ عاشر کو پسند کرنے لگتی ہے اور اس سے میل جول بڑھا لیتی ہے۔ لیکن، اسے اس وقت شدید مایوسی ہوتی ہے جب عاشر شازیہ کے سامنے ثمن کے لئے اپنے جذبات کا اظہار کرتا ہے۔
کہانی اس وقت ایک نیا موڑ لیتی ہے جب شازیہ فیصل سے شادی کرنے سے انکار کر دیتی ہے اور ثمن کو اس سے زبردستی شادی کرنے کے لئے مجبور کردیا جاتا ہے۔
’موسم‘ ہر جمعہ کی رات ٹیلی کاسٹ ہوتا ہے۔
یہ بہت اہم پرائم ٹائم سلاٹ ہے اور اب تک کا مشاہدہ یہ ہے اس سلاٹ میں پیش کئے جانے والے ڈرامے انتہائی کامیاب رہے ہیں۔ تاہم، ’موسم‘ کی کچھ اور قسطیں ٹیلی کاسٹ ہوں گی تو ناظرین کے ’موڈ‘ کا پتہ لگے گا۔