پی سی بی کی وجہ سے جگ ہنسائی ہورہی ہے، احسان مانی

فائل

آئی سی سی کے سابق چیئر مین احسان مانی نے کہا کہ 'پی سی بی' میں اقتدار کی اس رسہ کشی پر پوری دنیا پاکستان پہ ہنس رہی ہے۔
سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے ذکا اشرف کی بحالی کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کردیا ہے جس کےبعد معروف صحافی اور پنجاب کے سابق قائم مقام وزیرِ اعلٰی نجم سیٹھی ایک سال سے بھی کم مدت میں تیسری بار 'پاکستان کرکٹ بورڈ' کے چیئر مین بن گئے ہیں۔

اس صورتِ حال پر پاکستان میں کرکٹ شائقین اور مبصرین ان خدشات کا اظہار کر رہے ہیں کہ اس کھینچا تانی میں پاکستان میں کرکٹ کے کھیل اور عالمی سطح پر پاکستان کرکٹ کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے۔

'انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)' کے سابق چیئر مین احسان مانی نے 'وائس آف امریکہ' کے پروگرام 'عاطف ود سن رائز' میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'پی سی بی' میں اقتدار کی اس رسہ کشی پر پوری دنیا پاکستان پہ ہنس رہی ہے۔

رپورٹ سننے کے لیے یہاں کلک کیجیے۔