چوتھے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں جمعرات کو سری لنکا نے پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 140 رنز کا ہدف دیا ہے۔

جمعرات کو کولمبو میں کھیلے جانے والے میچ میں میزبان سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے۔
سری لنکن اوپنر جیا وردھنے 42 رن کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے جب کہ تلکا رتنے دلشان نے 35 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے سعید اجمل، شاہد آفریدی، محمد حفیظ اور عمر گل نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
آج کے اہم میچ کےلیے پاکستان نے عبدالرزاق کی جگہ سہیل تنویر جب کہ سری لنکا نے دننجایا کی جگہ ہیراتھ کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 9 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جاچکے ہیں جن میں چھ پاکستان اور تین سری لنکا نے جیتے ہیں۔
اسی طرح اگر اب تک کے تین ٹی ٹوئنٹی عالمی کپ مقابلوں کا جائزہ لیا جائے تو اس میں بھی پاکستان کا پلڑا بھاری ہے جس نے تین بار مدمقابل آنے والی ٹیم سری لنکا کو دو میچوں میں شکست سے دوچار کیا۔ ایک میچ کی جیت سری لنکا کے حصے میں آئی۔
2009ء میں پاکستان نے انگلینڈ میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کے فائنل میں سری لنکا کو شکست دے کر عالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا تھا۔