میلبورن میں بھارت نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آسٹریلیا کو آٹھ وکٹوں سے ہرا دیا۔
میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 131 رنز بنائے۔ فنچ 36 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔
بھارت کی طرف سے پراوین کمار اور راہول شرما نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ، ونے کماراور راوندر جدیجہ نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
مہمان ٹیم نے 132 رنز کا ہدف دووکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ گوتم گمبھیر 56 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
دو میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آسٹریلیا نے 31 رنز سے جیتا تھا۔