وہ اپنے گھر پر اپنی طبی معائنے باقاعدگی سے کراتی ہیں
برما کی جمہوریت نواز حزب مخالف لیڈر آنگ سان سوچی کو رنگون ایک ہسپتال میں عارضی طور پر داخل کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ انہیں دل سے متعلق کوئی تکلیف ہے۔
ذرائع کے مطابق اتوار کی شام وہ ایک گھنٹے سے کچھ کم ہسپتال میں رہیں۔ اس کے بعد وہ اپنی رہائش گاہ پر واپس چلی گئیں جہاں وہ نظر بند ہیں۔
63 سالہ لیڈر اپنے گھر پر اپنی طبی معائنے باقاعدگی سے کراتی ہیں۔ یہ واضح نہیں ہے کہ اس سے قبل انہیں کب ہسپتال جانے کی اجازت دی گئی تھی۔