روس کو ایرانی ڈرونز کی فراہمی باقاعدگی سے جاری ہے: برطانیہ

روس یوکرین جنگ: ایرانی ڈرون

برطانیہ کی وزارت دفاع نے اتوار کو کہا کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ روس کو ایرانی ساختہ 'شاہد ' ڈرونز کی باقاعدہ فراہمی کی جا رہی ہے۔

ٹوئٹر پر شائع ہونے والے ایک برطانوی دفاعی بیان میں کہا گیا ہے کہ روس نے فروری کے آخر میں دو ہفتوں تک ڈرون حملوں کو روکنے کے بعد ممکنہ طور پر کم از کم 71 ایسے ڈرونز لانچ کیے ہیں جنہیں وہ یوکرین میں اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کرتا ہے۔

یوکرینی حکام نے بارہا کہا ہے کہ اس طرح کے حملے شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہیں۔

روس یوکرین جنگ

برطانیہ کی وزارت دفاع نے کہا کہ روس ممکنہ طور پر کراس نودار کرائی اور برائنسک اوبلاست سے ڈرونز استعمال کر رہا ہےاور اس سے روس کو ’’یوکرین کے ایک وسیع سیکٹر کو نشانہ بنانے کی سہولت اور یوکرین کے شمال میں اہداف کے لیے پرواز کا وقت کم کرنے کی صلاحیت حاصل ہوتی ہے ۔‘‘

ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے مشہد میں نوروزکے موقع پر کی جانے والی حالیہ تقریر میں یوکرین پر حملہ کرنے کے لیے روس کو ڈرونز بھیجنے کی تردید کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ہم یوکرین کی جنگ میں اپنی موجودگی کو فیصلہ کن طور پر مسترد کرتے ہیں۔

(وی او اے نیوز)