برطانوی ملکہ الزبتھ کے شوہر ڈیوک آف ایڈمبرا، جنہیں پانچ روز قبل ایک اندورنی انفکشن کی بنا پر لندن کے کنگ ایڈورڈ سیون اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، اب وہاں سے چلے گئے ہیں۔
گھرکے لیے روانہ ہوتے وقت اسپتال کی سیڑھیوں پر انہوں نے اپنے مداحوں اور کیمروں کی طرف مسکرا کردیکھا اور ہاتھ ہلایا۔ وہ صحت مند اور خوش وخرم دکھائی دے رہے تھے۔
اسپتال سے انہیں چھٹی ملنے کا مطلب یہ ہے کہ وہ اتوار کے روز اپنی 91 ویں سالگرہ مناسکیں گے۔
حال ہی میں ملکہ الزبتھ کی تاج پوشی کے ساٹھ سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیاتھا۔
ملکہ الزبتھ اور ڈیوک آف ایڈمبر ا کے پوتوں ولیم اور ہیری نے حالیہ دنوں میں کئی بار ان کی عیادت کے لیے اسپتال گئے تھے، اگرچہ ان کی صحت کے بارے میں حوصلہ افزا خبریں آرہی ہیں لیکن ابھی تک یہ یقینی نہیں ہے کہ انہیں اتوار تک اسپتال سے فارغ کردیا جائے گا۔
اپنی علالت کے باعث پرنس فلپ ، کوئین الزبتھ کی تاج پوشی کی ڈائمنڈ جوبلی کی کئی تقریبات میں شریک نہیں ہوسکے تھے۔