ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کی شکست کے بعد متعدد بھارتی فلمی شخصیات نے اپنے رد عمل کا اظہار کرنے کے لیے سوشل میڈیا کا سہارا لیا ہے۔
فلم سٹار عامر خان نے ایک ٹوئٹ میں بھارتی ٹیم اور بھارت کے کپتان وراٹ کوہلی کے نام ایک پیغام میں کہا کہ یہ دن بھارتی ٹیم کے لیے سازگار ثابت نہ ہوا اور ہو سکتا ہے کہ بھارتی ٹیم کی شکست میں موسم کا بھی عمل دخل رہا ہو۔
انہوں نے لکھا، ’’وراٹ! یہ قسمت کی بات تھی۔ یہ ہمارا دن ہی نہیں تھا۔ میرے لیے بھارت اسی وقت ورلڈ کپ جیت چکا تھا جب وہ لیگ میچوں کے بعد سر فہرست رہتے ہوئے سیمی فائنل میں پہنچا تھا۔‘‘
.@imVkohli @BCCI #TeamIndia pic.twitter.com/a9mCqYKSGo
— Aamir Khan (@aamir_khan) July 10, 2019
انہوں نے بھارتی ٹیم کے کھلاڑیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل پیش کیا۔ کاش ایک روز پہلے وہاں بارش نہ ہوئی ہوتی اور میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔ تاہم، ہمیں اپنی ٹیم پر فخر ہے۔
اداکار رشی کپور نے اپنی ٹوئٹ میں کہا، ’’نیوزی لینڈ، آپ اچھا کھیلے۔ بھارت، آپ بھی اچھا کھیلے۔ کمزور ٹیم یہ میچ جیت گئی۔‘‘
Well played New Zealand, well played India! Underdogs did it.
— Rishi Kapoor (@chintskap) July 10, 2019
فلم ساز و ہدایت کار کرن جوہر کا اپنی ٹوئٹ میں کہنا تھا، ’’اگر میں کہوں کہ بھارتی ٹیم کو نظر لگ گئی تو لوگ مجھے پرانے زمانے کا انکل سمجھنے لگیں گے۔ بھارتی کھلاڑیوں نے زبردست مقابلہ کیا۔ ہمیں ٹیم کے سفر کی داد دینی چاہیے۔‘‘
I hate to sound like an old school uncle( trollers will say aunt but it’s not about me) whn I say ..”nazar lag gayee..”the boys fought valiantly and had a great run! We must applaud their incredible journey..not just focus on the destination! #ICCCWC2019 @imVkohli and team INDIA
— Karan Johar (@karanjohar) July 10, 2019