آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ کے ایک میچ کے دوران باؤنڈری کے قریب پکڑے جانے والے دلچسپ کیچ نے ایک نئی بحث کو جنم دیا ہے۔
اتوار کو سڈنی سکسر اور برسبین ہیٹ کے درمیان سنسنی خیز میچ کے دوران اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہوئی جب 225 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سکسر کی بیٹنگ جاری تھی۔
سکسر نے سات وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنا لیے تھے اور اسے یہ میچ جیتنے کے لیے 11 گیندوں پر مزید 26 رنز درکار تھے۔ اس موقع پر کریز پر موجود جارڈن سلک دھواں دھار بیٹںگ کر رہے تھے۔
سکسر نے 19ویں اوور کی دوسری گیند پر ایک اونچا شارٹ کھیلا لیکن باؤنڈری کے قریب موجود فیلڈر مائیکل نیسر نے دلچسپ انداز سے باؤنڈری کے باہر اور پھر اندر جا کر گیند تھام لی لیکن اپنے پاؤں زمین سے لگنے نہ دیے۔
نیسر نے پہلے باؤنڈری کے قریب گیند پکڑی لیکن انہیں خدشہ ہوا کہ کہیں ان کا پاؤں باؤنڈری لائن سے نہ ٹکرا جائے، اس لیے وہ گیند ہوا میں اچھال کر باؤنڈری لائن کے اندر چلے گئے جہاں ایک مرتبہ پھر انہوں نے گیند پکڑی لیکن خود کو ہوا میں بلند کر لیا۔ اس کے بعد نیسر نے واپس باؤنڈری لائن کے اندر جا کر ایک مرتبہ پھر گیند کو تھام لیا۔
گراؤنڈ میں موجود تماشائی اسے چھ رنز سمجھتے رہے لیکن امپائر نے اسے آؤٹ قرار دیا۔
Out or Six? 😳😳pic.twitter.com/7po7O8RRrm
— CricTracker (@Cricketracker) January 1, 2023
سلک کے آؤٹ ہونے پر یہ میچ سکسر کے ہاتھ سے ضرور نکل گیا لیکن نیسر کے کیچ پر ایک نئی بحث نے جنم لیا ہے۔
کرکٹ کلبز اور کرکٹ مبصرین اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ آئی سی سی قوانین میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔ کیوں کہ جب کھلاڑی باؤنڈر لائن کے اندر داخل ہو کر کیچ پکڑے تو اسے چھ رنز ہی قرار دینا چاہیے۔
آئی سی سی قانون کے مطابق اگر فیلڈر باؤنڈری کے باہر کوئی کیچ پکڑتا ہے لیکن اس کے جسم کا کوئی حصہ زمین پر نہیں لگتا اور اسی لمحے وہ گیند باہر پھینک کر دوبارہ پکڑ لیتا ہے تو اس صورت میں بلے باز کو کیچ آؤٹ قرار دیا جائے گا۔
آسٹریلیا کے مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل نے نیسر کے اس کیچ کو درست قرار دیتے ہیں۔ میسکویل کے بقول چوں کہ گیند کو پکڑتے وقت کھلاڑی کا پاؤں باؤنڈری کے اندر ہی تھا اس لیے یہ آؤٹ ہے۔
Glenn Maxwell on why Michael Neser%27s catch was legit 🎙️(via @7Cricket) pic.twitter.com/e8ql9vHKu9
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) January 1, 2023
لیکن بعض لوگوں کا خیال ہے کہ اسے آؤٹ کے بجائے چھکا قرار دیا جانا چاہیے تھا۔
ایک ٹوئٹر صارف نے کیچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ نیسر نے زبردست فیلڈنگ کی لیکن باؤنڈری کے باہر زمین پر قدم رکھنے کے بعد کیچ پکڑ لینے کو چھ رنز ہونا چاہیے۔
Great work on the boundary, but touching down outside the boundary and catching it post that should be a 6..what do the laws say? pic.twitter.com/Lp9J5jyNtx
— Hemant (@hemantbuch) January 1, 2023
ایک ٹوئٹر صارف نے نیسر کے کیچ کے فیصلے کو بگ بیش لیگ کا کریزی مومنٹ قرار دیا۔
Crazy moment of decision in Big Bash. pic.twitter.com/aLDj8s6IQb
— Johns. (@CricCrazyJohns) January 1, 2023
میلبرن کرکٹ کلب نے نیسر کے کیچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیچ کے قانونی ہونے کی دو وجوہات ہیں۔ ایک تو یہ کہ بال کو پکڑے وقت فیلڈر کا پاؤں باؤنڈری کے اندر ہونا چاہیے اور دوسرا نکتہ یہ ہے کہ فیلڈر ایک ہی وقت میں گیند اور زمین کو باؤنڈری سے آگے نہیں چھو سکتا۔
The key points are:1) The FIRST contact must be inside the boundary, and2) the fielder can’t be touching the ball and the ground beyond the boundary at the same time.#MCCLaws
— Marylebone Cricket Club (@MCCOfficial) January 1, 2023
واضح رہے کہ برسبین ہیٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 224 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں سڈنی سکسر کی ٹیم مقررہ اوورز میں 204 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔
سڈنی سکسر کی جانب سے جارڈن سلک اور جیمز ونس نے 41، 41 رنز کی اننگز کھیلی۔