پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مسلح نقاب پوشوں نے بس ٹرمینل پر شناخت کر کے ان دونوں افراد کو دیگر افراد سے علیحدہ کر کے گولیاں ماریں۔
پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے شیعہ ہزارہ برادری کے دو افراد کو ہلاک کر دیا۔
پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر مسلح نقاب پوشوں نے بس ٹرمینل پر شناخت کر کے ان دونوں افراد کو دیگر افراد سے علیحدہ کر کے گولیاں ماریں۔
فائرنگ سے ایک شخص موقع پر ہلاک ہوگیا جب کہ دوسرے نے اسپتال پہنچ کر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑا۔
پولیس کے مطابق یہ واقعہ ہدف بنا کر قتل کرنے کی واردات معلوم ہوتی ہے اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔
کوئٹہ میں شیعہ ہزارہ برادری ایک عرصے سے انتہا پسندوں کے نشانے پر ہے اور گزشتہ تین برسوں میں اس برادری سے تعلق رکھنے والوں پر متعدد ہلاکت خیز حملے کیے جاچکے ہیں۔
گزشہ سال کے اوائل میں بھی بم دھماکوں میں درجنوں افراد کی ہلاکت کے بعد شیعہ ہزارہ برادری کے لوگوں نے لاشوں کو دفنانے سے انکار کرتے ہوئے احتجاج کیا جب کہ ملک کے مختلف حصوں میں ان سے اظہار یکجہتی کے لیے دھرنے اور مظاہرے دیکھنے میں آئے۔