پاکستان کے خلاف آسٹریلیا 261 رنز پر آؤٹ

Zimbabwe at 36: the way forward

تیسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 61 رنز بنا رکھے تھے اور اسے آسٹریلیا پر 370 کی برتری حاصل تھی۔

پاکستان کے خلاف دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کی پوری ٹیم 261 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے۔

ابوظہبی میں ہفتہ کو تیسرے دن مہمان ٹیم نے 22 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ پر اپنی اننگز دوبارہ شروع کی لیکن پاکستانی باؤلروں کے آگے آسٹریلوی بلے باز ریت کی دیوار ثابت ہوئے اور یکے بعد دیگرے آؤٹ ہو کر پویلین لوٹتے رہے۔

آسٹریلیا کی طرف سے مارش 87 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں سے کوئی بھی خاص کارکردگی نہ دکھا سکا۔

پاکستان کی طرف سے عمران خان نے تین، ذوالفقار بابر، راحت علی اور یاسر شاہ نے دو، دو اور محمد حفیظ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تیسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو پاکستان نے اپنی دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 61 رنز بنا رکھے تھے اور اسے آسٹریلیا پر 370 کی برتری حاصل تھی۔

پاکستان نے اس میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 570 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ختم کر دی تھی۔

یونس خان نے شاندار ڈبل سینچری جب کہ کپتان مصباح الحق اور اظہر علی نے سینچریاں اسکور کیں۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔