رسائی کے لنکس

یونس خان کی ڈبل سینچری، 570 رنز پر پاکستان کی اننگز ڈکلیئر


یونس خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ڈبل سینچری اسکور کی۔ وہ 213 رنز بنا کر سڈل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف دوسرے اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز 570 رنز چھ کھلاڑی آؤٹ پر ختم کردی۔

ابوظہبی میں کھیلے جانے والے میچ کا دوسرا دن پاکستانی بلے باز یونس خان اور کپتان مصباح الحق نے نام رہا۔

یونس خان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ڈبل سینچری اسکور کی۔ وہ 213 رنز بنا کر سڈل کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

کپتان مصباح الحق نے بھی ایک چھکے اور اور دس چوکوں کی مدد سے 101 رنز بنائے۔

پاکستان نے مجموعی طور پر چھ وکٹوں کے نقصان پر 570 رنز کا پہاڑ کھڑا کرنے کے بعد اننگز ختم کرنے کا اعلان کیا۔

اس سے قبل دوسرے دن کھیل کے آغاز ہی میں پاکستانی بلے باز اظہر علی 109 کے انفرادی اسکور پر مچل سٹارک کی گیند پر وکٹ کیپر ڈیوڈ وارنر کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو گئے۔

اس ٹیسٹ سیریز میں پاکستانی بلے باز یونس خان مرد میدان کے طور پر ابھرے۔ نوے سال بعد وہ دنیا کے پہلے بلے باز تھے جنہوں نے ٹیسٹ میچوں میں آسٹریلیا کے خلاف مسلسل تین سنچریاں اسکور کیں۔

دوسرے دن کا کھیل جب ختم ہوا تو آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 22 رنز بنائے تھے۔

دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک، صفر سے برتری حاصل ہے۔

XS
SM
MD
LG