جمہوریہ ارجنٹائن کے علاقے پٹاگونیا میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار 19 مسافر اور عملے کے تین ارکان ہلاک ہو گئے ہیں۔
حکام نے تصدیق کی ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طیارے میں ایک بچے سمیت 22 افراد سوار تھے اور کوئی شخص زندہ نہیں بچ سکا۔
سول ایئرلائنز (Sol Airlines) کا طیارہ بدھ کی شب ارجنٹائن کے جنوبی صوبے ریونیگرو میں گر کر تباہ ہوا۔
فوری طور پر حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے تاہم اس سلسلے میں تحقیقات جاری ہیں۔