امریکہ کے علاقے نیو انگلینڈ میں ایک ایکویرئیم یعنی ماہی خانے میں اس وقت ایک دلچسپ صورت حال پیدا ہو گئی جب ایکویرئیم دیکھنے کے لیے آنے والی ایک خاتون نے اندر جانے کے لیے37 برس پرانی ٹکٹ پیش کی، جس پر لکھا تھا کہ "یہ مستقبل میں کسی وقت بھی پیش کی جا سکتی ہے‘‘۔
خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق مقامی اخبار بوسٹن ہیرالڈ نے رپورٹ کیا کہ 26 برس کی ریچل کارل کو یہ ٹکٹ اپنی خالہ کیتھرین کوپیلو سے ملا تھا۔
کیتھرین نے یہ ٹکٹ ایکویرئیم دیکھنے کے لیے 1983 میں خریدا تھا۔ مگر ہوا کچھ یوں کہ وہ اپنے ایک دوست کے ساتھ جب ایکویرئیم دیکھنے کے لیے پہنچیں تو بہت دیر ہو چکی تھی اور ماہی خانہ بند ہونے کا وقت ہو رہا تھا۔ انہوں نے اس خیال سے ٹکٹ خرید لیا کہ پھر کبھی آ کر سیر کر لیں گی۔
کیتھرین کو دوبارہ ایکویرئیم جانے کا موقع نہیں مل سکا اور پھر دن، مہینے اور سال اڑتے چلے گئے۔ پچھلے سال انہوں یہ سنبھال کر رکھا ہوا یہ ٹکٹ اپنی بھانجی ریچل کو اس وقت ایک یادگار کے طور پر دے دیا جب اس کی ہاردوڈ یونیورسٹی سے گریجوایشن ہو رہی تھی۔
ریچل نے محض تجسس کے لیے 37 سال پرانے ٹکٹ کو استعمال کرنے کا سوچا۔ جب وہ وہاں پہنچیں تو ایکویرئیم نے اسے بخوشی قبول کر لیا۔
SEE ALSO: چین: 2008 کے زلزلے میں کئی ہفتوں تک ملبے تلے زندہ رہنے والے ’سخت جان' سور کی موتایکوریم کے صدر اور سی ای او وکل سپرل نے مقامی اخبار کو بتایا کہ اگرچہ ایسی ٹکٹیں ان کے ایکوریم نے 25 برس پہلے فروخت کرنا بند کر دیں تھیں مگر اب بھی سال میں ایک آدھ بار اس طرح کی پرانی ٹکٹ ان تک پہنچ جاتی ہے۔
انہوں نے کہا، ’’ہم ایسی تمام جائز ٹکٹوں کو قبول کر لیتے ہیں اور یہ ٹکٹ بھی انہی میں سے ایک تھی۔‘‘
ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ کسی نے ہمارے ٹکٹ کو 40 سال سے سنبھال کر رکھا ہوا ہے۔ ہم کیتھرین کے شکرگزار ہیں۔
Your browser doesn’t support HTML5
ریچل کارل نے ایک ٹویٹ میں اس ٹکٹ کی ایک تصویر بھی پوسٹ کی۔
ٹکٹ بالکل درست حالت میں موجود تھا، تاہم ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چار عشرے پرانے ہونے کے باعث ٹکٹ کے کونے قدرے خراب ہو گئے تھے۔
Some feel-good news:My great aunt kept this ticket in her wallet for ~40 years and gave it to me when I moved to Boston. Today the New England Aquarium honored it as my admission ticket 😂 Thank you @NEAQ staff for being so sweet and having a laugh with me! pic.twitter.com/GSG4nWDeUg
— Rachel Carle (@rcarletweets) June 10, 2021
اے پی کے مطابق نیو انگلینڈ ایکویرئیم امریکہ کے شہر بوسٹن کی سیاحت کے لیے مشہور ترین جگہوں میں سے ہے ایک ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ یہ ایکویرئیم ایک تحقیقی ادارہ بھی ہے۔ کرونا وائرس کی وبا کے دوران اسے دو بار عوام کے لئے بند کر دیا گیا تھا اور رواں برس فروری میں اسے دوبارہ کھولا گیا ہے۔