ایپل نے بدھ کے روز اپنے بڑے ٹیبلٹ کمپیوٹر۔۔ ’دِی آئی پیڈ پرو‘۔۔ The iPad Proکی رونمائی کی، جس میں مکمل طور پر نیا ’سمارٹ‘ کی بورڈ اور ایک اپیل ’پینسل‘ کا آلہ شامل کیا گیا ہے، جِس کا مقصد کاروباری صارفین کی ضروریات کو پورا کرنا ہے۔
سان فرانسسکو میں ایپل کمپنی میں منعقدہ ایک تقریب میں، جِس میں میڈیا مدعو تھی، چیف اگزیکٹو، ٹِم کوک نے نئی آئی پیڈ کی رونمائی کی۔ اُنھوں نے بتایا کہ آئی پیڈ کے آغاز سے اب تک کا یہ میڈیا کا سب سے بڑا اجتماع تھا۔
ایپل کی سینئر نائب صدر، فِل شلر کے بقول، ’نیا آئی پیڈپرو، جو نومبر سے فروخت کے لیے دستیاب ہوگا، اُس کی قیمت 799 ڈالر سے شروع ہوگی، جس کے ’سی پی یو‘ کی کارکردگی گذشتہ سال مارکیٹ میں دستیاب ایک عام پرسنل کمپیوٹر کے مقابلے میں 80 فی صد زیادہ تیز ہوگی‘۔
آئی پیڈ پرو کے توانائی کے نظام کو ترتیب کرنے کے لیے، ایپل نے ’سسکو سسٹمز‘ اور’ آئی بی ایم‘ کے ساتھ پارٹنرشپ کی ہے۔
اُنھوں نے بتایا کہ اِس کی بیٹری لائف 10 گھنٹے تک کی ہے، جب کہ اُس کا ڈسپلے 32.7 سینٹی میٹر (12.9 انچ) ہے۔۔ جب کہ موجودہ فُل سائز آئی پیڈ 24.6 سینٹی میٹر (9.7انچ) جسامت کا ہے۔
ابھی تک آئی پیڈ کی ’اِن پُٹ‘ کا بنیادی طریقہٴکار چھونے کی حس پر منحصر ہے، اِس کی اسکرین کی جنبش ایپل کی ایک نئی ’پینسل‘ سے بھی ہوتی ہے، جس کے ’سینسرز‘ انتہائی تیز ہیں، جو اِس کی نوک میں موجود ہیں۔
ایپل کے سابق رقیب، مائکروسافٹ کے نمائندے بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ ‘آئی پیڈ پرو‘ مائکروسافٹ آفس اور دیگر اپیس کا ممکنہ استعال کرے گا۔ ایک سافٹ ویئر اَپ ڈیٹ کے ذریعے آئی پیڈ میں یہ گنجائش ہوگی کہ وہ ساتھ ہی ساتھ دو ایپس چلا سکے، جو بات پہلے سام سنگ اور ونڈوز ٹیبلٹ تک محدود تھی۔
دیگر کمپنیوں نے آئی پیڈ پرو اور ایپل واچ کے مزید تخلیقی فیچرز اور ہیلتھ کیئر میں استعمال کو اجاگر کیا، جس میں ڈاکٹروں کا ایک ایپ شامل ہے کہ وہ ’تھری ڈی‘ گرافکس کے ذریعے مریضوں کے جسم اعضا میں کارفرما حرکت کو دیکھا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر کیمرون پوویل کا تعلق ’ایئراسٹرپ‘ سے ہے۔ اُنھوں نے ایپل واچ کو ’صحت عامہ کے حوالے سے انقلابی آلہ‘ قرار دیا۔
اُنھوں نے اس بات کا بھی مظاہرہ کیا کہ کس طرح سے رواجی حالت کی طرح دور بیٹھا ڈاکٹر ایک حاملہ ماں کے اندر کی دل کی دھڑکن اور دیگر پیمائش، اور اُن کے بچے کا معائنہ کرسکتا ہے۔
کوک نے بھی ’ایپل واچ‘ کی تفصیل پیش کی، یہ دعویٰ کرتے ہوئے یہ نئی پراڈکٹ صارفین کی 97 فی صد تشفی کا باعث ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ اس پراڈکٹ کا سافٹ ویئر اَپ ڈیٹ بدھ سے مفت ڈاؤن لوڈ کیا جاسکتا ہے؛ جب کہ باہر والے ماہرین کو زیادہ جدید ایپس تحریر کرنے کا موقع ملے گا۔
اُنھوں نے بتایا کہ اپیل فرانس کی تعیش کی مصنوعات بنانے والے، ’ہرمز‘ ادارے کو نئی واچ کلیکشن؛ اور واچ میں فیس بک میسنجر کے علاوہ ’آئی ٹرانسلیٹ‘ کی سہولت کے فیچر دستیاب ہوں گے۔
کمپنی نے آئی فونز کی تازہ ترین نسل، ’سکس ایس‘ اور ’سکس ایس پلس‘ کی بھی رونمائی کی، جب کہ اِن میں گذشتہ ورژن کی مجموعی خاصیتیں موجود ہیں، ساتھ ہی نئی زیادہ طاقتور ایپل ٹی وی کی سہولت بھی موجود ہے۔