چند گھنٹوں پر محیط اس نجی دورے میں بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید نے وزیراعظم اشرف سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی۔
اسلام آباد —
پاکستان کے وزیراعظم راجا پرویز اشرف ہفتہ کو ایک مختصر نجی دورے پر بھارت گئے جہاں انھوں نے اجمیر میں خواجہ معین الدین چشتی کی درگاہ پر حاضری دی۔
چند گھنٹوں پر محیط ان کے اس نجی دورے میں وزیراعظم کے ہمراہ اُن کے اہل خانہ سمیت 28 افراد شامل تھے۔
پاکستان کے سرکاری میڈیا کے مطابق بھارت کے وزیر خارجہ سلمان خورشید نے اس موقع پر وزیر اعظم سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
گزشتہ سال اپریل میں صدر آصف علی زرداری نے بھی اجمیر شریف کی درگاہ پر حاضری کے لیے بھارت کا ایک روزہ دورہ کیا تھا۔
اگرچہ ان کا یہ دورہ بھی نجی نوعیت کا ہی تھا لیکن اس موقع پر صدر زرداری نے نئی دلی میں بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ سے ملاقات بھی کی جو دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کے عمل میں پیش رفت کا سبب بنا۔