ہوا بازی سے متعلق ایک تنظیم نے کہاہے کہ فضائی کمپنیاں اب پہلے سے زیادہ منافع کما رہی ہیں تاہم ابھی حالات زیادہ بہتر نہیں ہیں۔
منگل کے روز انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے کہا کہ اس سال کے آخری تین مہینوں میں فضائی کمپنیوں کی اعلیٰ کارکردگی کی بنا پر اس سال 15 ارب ڈالر کے ریکارڈ منافع کی توقع ہے۔
یہ تخمینہ آئی اے ٹی اے کے پیش کردہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہے۔
تاہم تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور اس شعبے کو درپیش دوسرے مسائل کی بنا پر ماہرین کا کہناہے کہ اگلے سال ایئر کمپنیوں کے منافع میں نمایاں کمی ہوسکتی ہے۔
ماہرین کا یہ بھی کہناہے کہ یورپ میں مسافروں کی کمی کی وجہ سے فضائی کمپنیاں نسبتاً نقصان میں ہیں جب کہ ایشیابحرالکاہل کے خطے کی کمپناں اچھے نتائج دکھا رہی ہیں اور توقع کی جارہی ہے کہ ہوا بازی کی صنعت کے منافع کا نصف سے زیادہ حصہ ان کے پاس چلا جائے گا۔