امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ، ’میری ماں، تیجی بچن، ماضی کے لائل پور اور حال کے فیصل آباد میں پیدا ہوئیں، گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویٹ کیاحالانکہ تعلق کراچی سے تھا‘۔
کراچی —
بالی وڈ کے میگا اسٹار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ، ’پاکستان سے میرا رشتہ بہت پرانا ہے، یہ اور بات ہے کہ بچپن کے بعد کبھی پاکستان جانے کا موقع نہیں ملا لیکن اگر کسی نے بلایا تو پاکستان جا کربہت خوشی ہو گی‘۔
’میری ماں، تیجی بچن، ماضی کے لائل پور اور حال کے فیصل آباد میں پیدا ہوئیں، گورنمنٹ کالج لاہور سے گریجویٹ کیا حالانکہ تعلق کراچی سے تھا۔ دو سال کا تھا تو ماں جی کے ساتھ لاہور اور کراچی گیا تھا لیکن اس کے بعد پاکستان جانے کا کوئی موقع ملا نہ بہانہ‘۔
پاکستانی اداکار محمد علی کی کئی فلمیں دیکھی ہیں
بگ بی نے پاکستان سے جڑی اپنی سنہری یادوں کا خزانہ پاکستانی ٹی وی چینل ’ایکسپریس‘ سے شیئر کرتے ہوئے مزید بتایا کہ، ’پاکستانی اداکار محمد علی کی بہت سی فلمیں دیکھی ہیں۔ ماضی میں پاکستانی ڈرامے بہت اچھے ہوتے تھے اور ان کے بہت سے کیریکٹرز مجھے پسند تھے‘۔
بھارتی اور پاکستانیوں کا ایک ہی دھرتی سے تعلق
ہندی سینما کے لیجنڈ کا کہنا تھا، ’یہ بات انہیں بہت خوشی دیتی ہے کہ پاکستان میں ان کے بہت سے چاہنے والے ہیں۔ ان میں سے بہت سے پاکستانی دوست جب باہر کسی ملک میں ملتے ہیں تو ان سے بات کرکے لگتا ہے جیسے میں اپنوں سے بات کر رہا ہوں۔ اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ ہم ایک ہی دھرتی سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک ہی جیسے لوگ ہیں۔ ہمیں اچھے پڑوسیوں کی طرح ہی مل جل کر رہنا چاہئے‘۔
کسی زمانے میں امیتابھ سیاسی میدان میں بہت سرگرم تھے لیکن اب ان کا کہنا ہے کہ وہ کافی عرصہ پہلے سیاست چھوڑ چکے ہیں اور دوبارہ سیاست نہیں کریں گے۔
پاکستانی کرکٹ لیجنڈزکا فین ہوں
پاکستان ہو یا بھارت، کرکٹ کے دیوانے دونوں جانب موجود ہیں۔ بگ بی بھی کرکٹ سے گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ 1950سے پاکستانی کرکٹرز کو دیکھتے اور سراہتے آ رہے ہیں جن میں پاکستانی کرکٹ کے لیجنڈز فضل محمود او ر مشتاق علی بھی شامل ہیں۔
امیتابھ کا خیال ہے کہ آرٹ اور کلچر کے شعبے میں پاکستان اور بھارت کو مل کر کام کرنا چاہئے تا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے سے کچھ نہ کچھ سیکھ سکیں۔
ہندی سینما کو ایک نیا رخ اور پہچان دینے والے ستر سالہ امیتابھ بچن جو نیشنل ایوارڈ سمیت درجنوں ایوارڈز جیت چکے ہیں، اس کے باوجود امیتابھ کی طبعیت میں بہت انکسار ی ہیں اور خود کو محض ’ایک چھوٹا سا ایکڑ‘ قرار دے کر اپنی بے مثال کامیابی کا کریڈٹ ٹیم ورک کو دیتے ہیں۔
’ بھوت ناتھ ریٹرنز‘ میں پاکستانیوں کے لئے پیغام۔۔!!
اپنی آنے والی فلم ’بھوت ناتھ ریٹرنز‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے امیتابھ بچن کا کہنا تھا کہ یہ ان کی پرانی فلم ’بھوت ناتھ‘ کا سیکوئل ہے ۔ ’بھوت ناتھ ریٹرنز‘ کی کہانی ویہیں سے شروع ہوتی ہے جہاں ’بھوت ناتھ‘ کی کہانی ختم ہوئی تھی۔ بُھوت ناتھ بچوں کو ڈرانے کے لئے دنیا میں واپس آتا ہے۔
پاکستانیوں کے لئے اس فلم میں کیا پیغام ہے؟ اس بارے میں امیتابھ کا کہنا تھا ’بھوت ناتھ ریٹرنز‘ میں کرپشن اورسسٹم کی خرابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے اس لئے یہ دنیا کے ہر عام آدمی کی کہانی ہے‘۔