واشنگٹن —
ہانگ کانگ کے حکام کے مطابق تقریباً 230 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن کی عمریں 12 سے 65 سال تک ہیں۔ ان پر غیر قانونی اجتماع، شناخت ظاہر نہ کرنے اور دوسری خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے۔
چین کے اس نیم خود مختار شہر میں پہلے مختلف جگہوں پر چھوٹے چھوٹے مظاہرے ہوئے جس میں مدر ڈے منانے کی اجازت نہ ملنے پر حکومت مخالف نعرے لگائے گئے۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ حالیہ ہفتوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے 15 جمہوریت نواز سرگرم کارکنوں کو بھی گرفتار کیا تھا، جن 81 سالہ مارٹن لی بھی شامل ہیں۔
کرونا وائرس کے پھیلنے سے قبل پچھلے سال کئی مہینوں تک ہانگ کانگ میں مظاہرے ہوتے رہے ہیں۔ مظاہرین مزید خود مختاری کا مطالبہ کر رہے تھے۔