ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے میڈیا کے نمائندوں کو اتوار کی شام بریفنک میں بتایا کہ قائدآباد کےقریبی علاقے گلشن بونیر میں دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں تین مبینہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
کراچی میں پولیس نے ایک کارروائی کے دوران تین مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے میڈیا کے نمائندوں کو اتوار کی شام بریفنک میں بتایا کہ قائدآباد کےقریبی علاقے گلشن بونیر میں دہشت گردوں اور پولیس کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں تین مبینہ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔
ایس ایس پی ملیر رائو انوار کے مطابق گلشن بونیر میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں تین دہشت گرد مارے گئے۔
صحافیوں کے مختلف سوالات کے جواب میں راؤ انوار کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ کی جنوبی ایشیائی شاخ سے تھا۔ان میں سے ایک کی شناخت ہوگئی ہے۔
دہشت گرد پولیس کو سیکورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب تھے۔
بقول ایس ایس پی ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔