ایڈز پرچھ روزہ بین الاقوامی کانفرنس اتوار سے شروع ہوگی

کانفرنس میں دنیا بھر سے ایڈز پر تحقیق کرنے والے تقریباً25000 مندوبین شرکت کر رہے ہیں، جن میں سیاسی لیڈر ، سفارتکار اور اِس بیماری سے متعلق دوسرے افراد شامل ہیں
انٹرنیشنل ایڈز کانفرنس واشنگٹن میں22 سے 27جولائی تک منعقد کی جا رہی ہے۔ دنیا بھر سے ایڈز پر تحقیق کرنے والے تقریباً پچیس ہزار مندوبین شرکت کر رہے ہیں، جن میں سیاسی لیڈر ، سفارتکار اور اس بیماری سے متعلق دوسرے افراد شامل ہیں۔

Your browser doesn’t support HTML5

ایڈز کانفرنس




اس کانفرنس سے امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن ، سابق صدر بل کلنٹن اور امریکہ کی سابق خاتونِ اول لورا بش اور ان کے علاوہ عالمی بینک کے صدر جم یونگ کم اورمائیکرو سوفٹ کے چیئرمین بِل گیٹس بھی خطاب کریں گے۔



اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ دنیا بھرمیں 34 ملین افراد ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہیں، جبکہ سنہ 2011 میں 17 لاکھ افراد اس موذی مرض کی وجہ سے لقمہٴ اجل بنے۔

جمعے کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون نے مشرقی یورپ اور وسطی ایشیا کے لئے، جہاں ایڈز کے وائرس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، مائیکل کیزٹ شکائن کو ایچ آئی وی ایڈز کے لئے اپنا خصوصی ایلچی مقرر کیا۔



گزشتہ ہفتے مسٹر بان نے اقوام متحدہ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل کو آشا روز مِگیرو کو افریقہ میں ایچ آئی وی ایڈز کے لئے خصوصی ایلچی مقرر کیا تھا۔ یہ وہ خطہ ہے جو دنیا بھر میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی ایڈز کی زد میں ہے۔