صدر آصف علی زرداری اپنی صاحبزادی آصفہ کے ہمراہ ہفتے کے روز برمنگھم کے کوئین الزبیتھ اسپتال گئے، جہاں اُنھوں نے سوات میں طالبان کے حملے میں شدید زخمی ہونے والی ملالہ یوسف زئی کی خیریت معلوم کی۔
وہ ملالہ کی عیادت کے لیے خصوصی طور پر برطانیہ کے دو روزہ نجی دورے پر جمعے کی شب لندن پہنچے تھے۔
صدر زرداری نے ملالہ کی صحت کے بارے میں ڈاکٹروں سے معلومات حاصل کی اور ملالہ کے خاندان کے ارکان سے بھی ملاقات کی۔
وہ پہلے پاکستانی راہنما ہیں جنھیں اسپتال کے حکام نے ملالہ یوسف زئی سے ملنے کی اجازت دی۔
کوئین الزبیتھ اسپتال کے دورے کے موقعے پر صدر زرداری اور آصفہ نے ملالہ اور اُن کے خاندان کے ساتھ آدھا گھنٹہ گزارا۔
صدر زرداری کے دورہٴ برمنگھم کے بارے میں تفصیل بتاتے ہوئے پاکستانی ہائی کمیشن کے ترجمان منیر احمد نے کہا کہ ڈاکٹروں نے صدر کو ملالہ کی صحت کے بارے میں بتایا۔
صدر یورپی ممالک کے پانچ روزہ دورے کے اگلے مرحلے پر اتوار کے روز فرانس کے دارلحکومت پیرس پہنچیں گے جہاں وہ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے تعلیم، سائنس اور ثقافت (یونیسکو) کے زیرِ اہتمام ’ملالہ اور بچیوں کے حقوق اور تعلیم‘ کے عنوان سے منعقد کی گئی کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
اِس اجلاس میں شرکت کے بعد، صدر زرداری ترکی کا دورہ کریں گے۔
پاکستانی میڈیا کے مطابق، صدر پاکستان نے برطانیہ آمد سے قبل ایران کا دورہ کرکے ایرانی صدر احمدی نژاد سے ملاقات میں پاکستان افغانستان گیس پائپ لائن منصوبے کو حتمی شکل دینا تھی۔ تاہم، پاکستانی حکام نے صدر زرداری کے دورہٴ ایران کو آخری لمحات میں ملتوی یا مؤخر کرنے کی وجوہات بتانے سے گریز کیا۔
ادھر دیگر میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ پاکستانی صدر یورپی ممالک کے دورے کے اختتام پر ایران کا دورہ کرسکتے ہیں۔ لیکن، پاکستانی وزارتِ خارجہ اور پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے صدر کے دورہٴ ایران کو ملتوی کرنے یا اُس کے شڈول میں کسی ردوبدل کی وجوہات بتانے سے انکار کیا۔