رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

20:19 28.3.2023

چین کے صدر شی اور سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

چین کے صدر ژی سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے چائنا عرب سربراہ اجلاس میں شریک ہیں۔ 9 دسمبر 2023
چین کے صدر ژی سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے چائنا عرب سربراہ اجلاس میں شریک ہیں۔ 9 دسمبر 2023

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق،صدر شی جن پنگ نے منگل کے روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ فون پر بات کی، جس میں سعودی عرب اورایران کے درمیان فالو اپ مذاکرات کی حمایت سمیت مختلف موضوعات زیر بحث آئے ۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ولی عہد شہزادہ سلمان نے سنی مسلم سعودی عرب اور شیعہ ایران کے درمیان اچھی ہمسائیگی کو فروغ دینے کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے چین کے اقدام کی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب، دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ، اور اقتصادی پاور ہاؤس چین، جو خلیجی ریاستوں کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے، کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

20:28 28.3.2023

پرنس ہیری لندن ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے

برطانیہ کے پرنس ہیری کے متعلق شائع ہونے والی کتاب جس میں ان کی شخصیت پر کئی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ پرنس نے اس کتاب کے پیلشر کے خلاف عدالت میں دعویٰ کیا ہے۔
برطانیہ کے پرنس ہیری کے متعلق شائع ہونے والی کتاب جس میں ان کی شخصیت پر کئی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ پرنس نے اس کتاب کے پیلشر کے خلاف عدالت میں دعویٰ کیا ہے۔

پرنس ہیری ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز لمیٹڈ کے خلاف اپنے کیس کی ابتدائی سماعت کے دوسرے روز آج لندن میں ہائی کورٹ پہنچے۔

کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز لمیٹڈ، جو ڈیلی میل اور دی میل آن سنڈے شائع کرتا ہے ، غیر قانونی کاموں میں ملوث ہواہے۔

جس میں گھروں، کاروں کو بگ کرنے اور نجی فون پر ہونے والی گفتگو کو ریکارڈ کرنے کے لیے نجی تفتیش کاروں کی خدمات حاصل کرنا شامل تھا۔

20:04 29.3.2023

انسانی حقوق کی تنظیموں اور اہم شخصیات کی مطیع اللہ ویسا کی گرفتاری کی مذمت

پین پاتھ تحریک کے بانی مطیع اللہ وسا، فائل فوٹو
پین پاتھ تحریک کے بانی مطیع اللہ وسا، فائل فوٹو

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں اور سینئر غیر ملکی سفارت کاروں نے طالبان حکومت کی طرف سے لڑکیوں کی تعلیم کے کارکن مطیع اللہ ویسا کی گرفتاری کی مذمت جاری رکھی اور طالبان سے کہا کہ وہ اسے فوری رہا کریں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ، لڑکیوں کی تعلیم کے حقوق کے ایک معروف کارکن مطیع اللہ ویسا کو فوری طور پر رہا کرنا چاہیے۔

اسی دوران افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی تھامس ویسٹ، دوحہ میں امریکی سفارت خانے کی انچارج کیرن ڈیکر، خواتین کے حقوق کی کارکن ملالہ یوسفزئی اور بہت سے افغانوں نے گرفتاری پر ردعمل کا اظہار کیا اور طالبان سے مطیع اللہ ویسا کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

لیکن طالبان حکام نے اپنے ٹوئٹر پیجز پر پوسٹ کیے گئے مختلف بیانات میں مطیع اللہ ویسا کی گرفتاری کا دفاع کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ طالبان حکومت کا حق ہے کہ وہ مطیع اللہ ویسا کی مشکوک سرگرمیوں کے بارے میں تحقیقات کرے۔

وزارت اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر پبلیکیشن عبدالحق حماد نے ٹوئٹر پر کہا کہ مطیع اللہ ویسا کے اقدامات ’’مشکوک‘‘تھے اور ’’حکومت کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ ایسے لوگوں سے وضاحت طلب کرے‘‘ ۔

دریں اثناء افغان سوشل میڈیا صارفین نے اطلاع دی کہ رسول پارسی اور یونیورسٹی کے لیکچرر کو ان کی تحریروں کی وجہ سے طالبان نے گرفتار کر لیا ہے۔

20:10 29.3.2023

افغٖانستان کے کئی علاقوں میں موسلا دھار بارشیں اور سیلاب، متعدد ہلاکتیں اور املاک تباہ

افغانستان میں موسلادھار بارشوں سے کئی علاقوں میں مکانات گر گئے اور کم ازکم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ فائل فوٹو
افغانستان میں موسلادھار بارشوں سے کئی علاقوں میں مکانات گر گئے اور کم ازکم 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ فائل فوٹو

افغان صوبےپروان میں موسلا دھار بارشوں کی وجہ سے سیلاب آگیا جس کے نتیجے میں گزشتہ رات دریا کے قریب دسیوں مکانات تباہ ہو گئے۔

طالبان حکومت کی آفات سے نمٹنے کی ریاستی وزارت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 9 دنوں میں افغانستان کے 23 صوبوں میں برف باری، بارشوں اور سیلاب سے 10 افراد ہلاک اور 76 دیگر زخمی ہو گئے۔

اسی دوران ’او سی ایچ اے‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا کہ موسم بہار کے شروع ہوتے ہی افغانستان کے 7 صوبوں میں موسلا دھار بارشوں اور سیلاب سے تقریباً 645 خاندان متاثر ہو چکے ہیں۔

امدادی ایجنسیاں نقصانات کا جائزہ لے رہی ہیں اور جہاں ضرورت ہو، امداد فراہم کر رہی ہیں۔

ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ 28 مارچ کو صوبہ ارزگان میں 100 خاندان متاثر ہوئے تھے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG