رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

20:33 2.12.2022

خواتین کے پارکوں میں جانے پر پابندی حجاب نہ پہننے کے باعث لگائی ہے: طالبان

ایک تفریحی پارک کے باہر خواتین کے داخلے کی پابندی کا نوٹس آویزاں ہے۔ 10 نومبر 2022
ایک تفریحی پارک کے باہر خواتین کے داخلے کی پابندی کا نوٹس آویزاں ہے۔ 10 نومبر 2022

طالبان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خواتین کے پارکوں میں جانے اور تفریحی میلوں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

طالبان افغانستان میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے خواتین پر محرم کے بغیر سفر کرنے جب کہ گھر سے باہر حجاب اور برقع پہن کر نکلنے جیسی پابندیاں عائد کر چکے ہیں۔

ملک میں لڑکیوں کے سیکنڈری اسکولز اسکول جانے پر بھی پابندی ہے۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق وزارتِ امر بالمعروف ونہی عن المنکر کے ترجمان محمد عاکف صادق مہاجر نے کہا کہ ہم نے فی الحال یہ فیصلہ اس لیے کیا ہے کیوں کہ حجاب کی پابندی پر عمل نہیں کیا جا رہا تھا. جب کہ عوامی مقامات پر مرد اور خواتین بھی اکٹھے نظر آ رہے تھے۔

طالبان کے اس فیصلے پر خواتین اور پارک کی انتظامیہ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

20:42 2.12.2022

صومالی حکومت کا الشباب کے 40 عسکریت پسند ہلاک کرنے کا دعویٰ

الشباب کے عسکریت پسند حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو
الشباب کے عسکریت پسند حملے کی تیاری کر رہے ہیں۔ فائل فوٹو

صومالی حکومت کے مطابق اس کی فورسز نے وسطی شبیل کے علاقے میں الشباب کے تقریباً 40 جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ایک ماہ طویل کارروائی میں تازہ ترین جھڑپوں کا مقصد اسلام پسند عسکریت پسند گروپ کی گرفت کو کمزور کرنا ہے۔

الشباب القاعدہ کی ایک شاخ ہے جو پورے ملک میں اسلامی قانون کی اپنی تشریح نافذ کرنے کی کوشش کر رہی ہےاور اکثر دارالحکومت موغادیشو اور دیگر جگہوں پر مہلک حملے کرتی رہتی ہے۔

الشباب نے موغادیشو میں صدر کی رہائش گاہ کے قریب ایک سخت حفاظتی ہوٹل پر اتوار کے روز دھاوا بولا تھا جس میں نو افراد ہلاک ہو گئے تھے ۔

حکام کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی امداد کی ترسیل پر الشباب کی پابندیوں نے صومالیہ کو قحط کے دہانے پر لا کھڑا کیا ہے اور چار دہائیوں میں بدترین خشک سالی کے اثرات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

مختلف فریق جھڑپوں کے بارے میں عام طور پر متضاد بیانات دیتے ہیں۔

صومالیہ کی وزارت اطلاعات نے ایک بیان میں کہا کہ سیکیورٹی فورسز اور ہمارے بین الاقوامی اتحادیوں نے الشباب کے 40 کے قریب جنگجوؤں کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کر دیا۔

وزارت نے اس کارروائی کو بدھ کی رات وسطی شبیل کے گاؤں علی فولدھیر کے قریب جنگل میں ایک منصوبہ بند کارروائی کے طور پر بیان کیالیکن الشباب اور ایک قبیلے کے جنگجو نے کہا کہ لڑائی عسکریت پسندوں کے حملے سے شروع ہوئی۔

20:38 5.12.2022

طالبان کا کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر حملے میں ملوث شخص گرفتار کرنے کا دعویٰ

کابل میں پاکستانی سفارت خانے کابیرونی منظر، فائل فوٹو
کابل میں پاکستانی سفارت خانے کابیرونی منظر، فائل فوٹو

طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پیر کو دعویٰ کیا کہ طالبان فورسز نے کابل میں پاکستانی سفارت خانے پر جمعے کے حملے کے سلسلے میں ایک غیر ملکی شہری کو گرفتار کیا ہے۔

ترجمان مجاہد کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ حملے کی منصوبہ بندی آئی ایس آئی ایس خراسان اور طالبان مخالف فورسز نے مشترکہ طور پر کی تھی۔

انہوں نے ٹویٹس میں کہا کہ حملے کے پیچھے کچھ غیر ملکی حلقوں کا ہاتھ ہے اور ان کا مقصد دو برادر ممالک کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔

انہوں نے اس حملے کے پس پردہ ملک کا نام اور گرفتار شخص کی قومیت بتائی ہے۔

اسلامک اسٹیٹ گروپ نے ہفتے کے روز کہا کہ وہ افغانستان میں پاکستانی سفارت کار پر قاتلانہ حملے کا ذمہ دار ہے۔

20:59 5.12.2022

سوڈان: حکمران جرنیلوں اور حزب اختلاف کے درمیان انتخابات سے متعلق سمجھوتہ

خرطوم میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمہوریت نواز گروپ کا ایک بڑا مظاہرہ۔ فائل فوٹو
خرطوم میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے جمہوریت نواز گروپ کا ایک بڑا مظاہرہ۔ فائل فوٹو

سوڈان کے حکمران جرنیلوں اور جمہوریت کے حامی مرکزی گروپ نے انتخابات تک ایک لائحہ عمل سے متعلق سمجھوتے پر دستخط کیے ہیں لیکن اختلاف رائے رکھنے والے اہم فریق اس معاہدے سے باہر ہیں۔

یہ معاہدہ ملک میں انتخابات کے لیے رہنمائی کے لیے ایک نئی سویلین عبوری حکومت کے قیام کا عہد کرتا ہے اور اکتوبر 2021 کی بغاوت کے بعد سوڈان کی جمہوریت کی طرف رکی ہوئی منتقلی کے تناظر میں آگے بڑھنے کا راستہ پیش کرتا ہے۔

اس معاہدے پر سوڈان کے دو اعلیٰ جرنیلوں اور جمہوریت کے حامی سب سے بڑے گروپ فورسز آف فریڈم اینڈ چینج نے پیر کو خرطوم میں دستخط کیے ۔

لیکن سوڈان کے اختلاف رائے رکھنے والےمتعدد اہم افراد نے اس معاہدے کا بائیکاٹ کیا ہے ان میں سوڈان کا نچلی سطح کا جمہوریت نواز نیٹ ورک بھی شامل ہیں جس نے حکمران جرنیلوں کے ساتھ مذاکرات کرنے سے مسلسل انکار کیا ہے

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG