رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

14:01 31.8.2022

مریکی بحری ڈرون جہاز پر ایرانی فورسز کے قبضے کی کوشش ناکام بنا دی

امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ ایران کی نیم فوجی گروپ پاسداران انقلاب نے خلیج فارس میں ایک امریکی سمندری ڈرون پر قبضہ کیا اور اسے کھینچ کر دور لے جانے کی کوشش کی لیکن امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز اور ہیلی کاپٹر کے پہنچنے کے بعد کسی انسان کے بغیر چلنے والے اس ڈرون جہاز کو چھوڑ دیا گیا۔

یہ پہلی بار تھی کہ ایران نے مشرق وسطی میں موجود امریکی بحریہ کے پانچویں بیڑے کی نئی ڈرون ٹاسک فورس کو ہدف بنایا۔

اگرچہ یہ مداخلت کسی واقعےکے بغیر ختم ہو گئی تاہم واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی کی سطح مسلسل بلند ہے جب کہ عالمی طاقتوں کے ساتھ اسلامی جمہوریہ کے ٹوٹے ہوئے معاہدے پر بات چیت کا توازن برقرار ہے۔

14:11 31.8.2022

لوگ خبریں دیکھ کر خوش نہیں ہوتے، سروے رپورٹ

16 سے 40 سال کی عمر کے لوگوں کے ایک سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ وہ خبریں دیکھتے ہیں ، لیکن وہ جو کچھ دیکھ رہے ہیں اس سے خوش نہیں ہیں۔

ایسوسی ایٹڈ پریس-این او آر سی سینٹر فار پبلک افیئر ریسرچ اور امریکن پریس انسٹی ٹیوٹ کی طرف سے کیے گئے اس سروے میں کہا گیا ہے کہ اس عمر کے 79 فیصد لوگ روزانہ خبریں دیکھتے ہیں اس تاثر کے برعکس کہ اس گروپ کے بہت سے لوگ خبریں نہیں دیکھتے۔

تاہم صرف 32 فی صد لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ خبروں سے لطف اندوز ہوتے ہیں، جو سات سال قبل اسی طرح کی ایک تحقیق میں 53 فی صد کی شرح سےسے نمایاں طور پر کم ہے ۔

بدھ کے روز جاری ہونے والے اس جائزے سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ بہت سے نوجوان خبر رساں اداروں پر غلط معلومات پھیلانے کا الزام عائد کرتے ہیں اور ان کا خیال ہے کہ وہ انتہائی خیالات رکھنے والے لوگوں کے درمیان مباحثوں کو دکھاتے ہیں۔

14:30 31.8.2022

بغداد میں تشدد کے بعد حالات معمول پر آنا شروع ہو گئے

عراق کے بااثر عالم مقتدہ الصدر کے حامی اس کے بعد بغداد کے گرین زون سے واپس چلے گئے جب الصدر نے حریف شیعہ فورسز اور فوج کے درمیان اس لڑائی کے خاتمے کا مطالبہ کیا جس میں30 لوگ ہلاک اور سینکڑوں زخمی ہو چکےہیں۔

پیر کے روز پھوٹنے والے تشدد نے الصدر کے وفاداروں کو پڑّسی ملک ایران کے حمایت یافتہ شیعہ دھڑوں کے خلاف لا کھڑا کیا ، جس دوران رکاوٹوں کے آر پار فریقین نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی اور تشدد کی ایسی صورتحال پیدا ہو گئی جس کے نتیجے میں عراق کے صدر ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے جلد انتخابات پر زور دینے پر مجبور ہو گئے ۔

عراقی وزیر اعظم مصطفی الکاظمی کہتے ہیں،"اگر وہ ابتری ، تصادم، اختلاف اور دشمنی کو مسلسل ہوا دینا چاہتے ہیں اور عقل سے کام نہیں لینا چاہتے ، تو میں انہیں تاریخی طور پر عراقیوں کے سامنے جوابدہ ٹھہرانے کے لیے، اخلاقی اور حب الوطنی پر مبنی قدم اٹھاؤں گا اور عراقی آئین کے آرٹیکل 81 کے مطابق مناسب وقت پر اپنا عہدہ چھوڑ دوں گا "

01:06 1.9.2022

کیلی فورنیا: اصلاحی مرکز میں قیدی خواتین کو ہراساں کرنے پر مبلغ کو سزا کا سامنا

کیلیفورنیا میں اصلاحی ادارے کے ایک سابق مبلغ (چیپلن) کو قیدی خواتین کو جنسی تعلق قائم کرنے پر مجبور کرنے پر وفاقی عدالت میں سزائے قید کا سامنا ہے۔ چیپلن نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا ہے۔

وکلاء سرکار کیلیفورنیا کے مقام ڈبلن کے اس قید خانے کے سابق چیپلن جیمز تھیوڈور ہائی ہاؤس کو دس سال کی قید کی سزا دینے کی وکالت کر رہے ہیں۔ جبکہ اسکے وکلاء چاہتے ہیں کہ اسے صرف دو سال کی سزا دی جائے۔ تھیوڈور اصلاحی مرکز کے عملے کے ان پانچ افراد میں سے ایک ہیں جن پر الزام تھا کہ وہ بے ایریا لاک اپ کے چیپل آفس میں پچھلے 14 ماہ کے دوران قید خواتین سے برا سلوک کر رہے تھے۔

اس سال کے اوائل میں ایسوسی ایٹڈ پریس کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ ڈبلن کی جیل میں جنسی طور پر ناروا رویہ اختیار کیا گیا۔ اس ضمن میں ایک سابق وارڈن کے خلاف بھی الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

جیمز تھیڈو نے فروری میں اقبال جرم کیا تھا۔ چیپلن کو خواتین کی روحانی رہنمائی کا کام سونپا گیا تھا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG