رسائی کے لنکس

کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023
کابل میں ایک خاتون عالمی ادارے کے ایک کلینک میں کام کر رہی ہے۔ 26 جنوری 2023

اقوام متحدہ کا طالبان سے خواتین پر عالمی داروں میں کام کی پابندی اٹھانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ کے ماہرین نے طالبان کے اس حالیہ حکم نامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے جس میں افغان خواتین کے افغانستان میں اقوام متحدہ کے ساتھ کام کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

20:28 28.3.2023

پرنس ہیری لندن ہائی کورٹ میں پیش ہو گئے

برطانیہ کے پرنس ہیری کے متعلق شائع ہونے والی کتاب جس میں ان کی شخصیت پر کئی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ پرنس نے اس کتاب کے پیلشر کے خلاف عدالت میں دعویٰ کیا ہے۔
برطانیہ کے پرنس ہیری کے متعلق شائع ہونے والی کتاب جس میں ان کی شخصیت پر کئی اعتراضات اٹھائے گئے ہیں۔ پرنس نے اس کتاب کے پیلشر کے خلاف عدالت میں دعویٰ کیا ہے۔

پرنس ہیری ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز لمیٹڈ کے خلاف اپنے کیس کی ابتدائی سماعت کے دوسرے روز آج لندن میں ہائی کورٹ پہنچے۔

کیس میں الزام لگایا گیا ہے کہ ایسوسی ایٹڈ نیوز پیپرز لمیٹڈ، جو ڈیلی میل اور دی میل آن سنڈے شائع کرتا ہے ، غیر قانونی کاموں میں ملوث ہواہے۔

جس میں گھروں، کاروں کو بگ کرنے اور نجی فون پر ہونے والی گفتگو کو ریکارڈ کرنے کے لیے نجی تفتیش کاروں کی خدمات حاصل کرنا شامل تھا۔

20:19 28.3.2023

چین کے صدر شی اور سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت

چین کے صدر ژی سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے چائنا عرب سربراہ اجلاس میں شریک ہیں۔ 9 دسمبر 2023
چین کے صدر ژی سعودی عرب کے شہر ریاض میں ہونے والے چائنا عرب سربراہ اجلاس میں شریک ہیں۔ 9 دسمبر 2023

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق،صدر شی جن پنگ نے منگل کے روز سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ فون پر بات کی، جس میں سعودی عرب اورایران کے درمیان فالو اپ مذاکرات کی حمایت سمیت مختلف موضوعات زیر بحث آئے ۔

سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، ولی عہد شہزادہ سلمان نے سنی مسلم سعودی عرب اور شیعہ ایران کے درمیان اچھی ہمسائیگی کو فروغ دینے کی کوششوں کی حمایت کرنے کے لیے چین کے اقدام کی تعریف کی۔

دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب، دنیا کے سب سے بڑے تیل برآمد کنندہ، اور اقتصادی پاور ہاؤس چین، جو خلیجی ریاستوں کا ایک اہم تجارتی شراکت دار ہے، کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

20:09 28.3.2023

بحیرہ جاپان میں روسی بحری مشقوں پر ہماری نظر ہے: جاپان

روسی محکمہ دفاع کی جاری کردہ یڈیو سے لی گئی اس تصویرمیں موسکٹ کروز میزائل فائر کیا جا رہا ہے۔ 28 مارچ 2023
روسی محکمہ دفاع کی جاری کردہ یڈیو سے لی گئی اس تصویرمیں موسکٹ کروز میزائل فائر کیا جا رہا ہے۔ 28 مارچ 2023

جاپان کے ڈپٹی چیف کابینہ سکرٹری یوشیکیو اسوکازی نے منگل کو کہا کہ حکومت بحیرہ جاپان میں ماسکو کی بحری مشقوں کےدوران روسی فوجی کارروائیوں پر نظر رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ آج روسی وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ پیسیفک فلیٹ کے بحری جہازوں نے بحیرہ جاپان میں کروز میزائل لانچ کرنے کی تربیت دی ہے ۔

ماسکو نے بحیرہ جاپان میں اینٹی شپ میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

روس کی وزارت دفاع نے منگل کو کہا کہ دو کشتیوں نے تقریباً 100 کلومیٹر دور ایک فرضی دشمن کے جنگی جہاز پر میزائل کا مصنوعی حملہ کیا۔

روسی وزارت نے کہا کہ ہدف کو دو موسکیٹ کروز میزائلوں سے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔

20:00 28.3.2023

اقوام متحدہ اور امریکہ کی کابل میں دہشت گرد حملے کی مذمت

دہشت گرد حمملے کے بعد زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ 27 مارچ 2023
دہشت گرد حمملے کے بعد زخمیوں کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال پہنچایا جا رہا ہے۔ 27 مارچ 2023

اقوام متحدہ، امریکہ اور سعودی عرب نے پیر کے روز کابل میں دفتر خارجہ کے قریب طالبان کی سیکیورٹی چوکی پر حملے کی مذمت کی ہے جس میں دفتر کے 2 ملازمین سمیت کم از کم 6 افراد ہلاک اور 3 طالبان سیکیورٹی گارڈز سمیت 15 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

یو این اے ایم اے نے ایک بیان میں کہا کہ یہ ناقابل قبول ہے کہ عام افغان اپنی روزمرہ زندگی کے دوران نشانہ بنتے ر ہیں۔ یوناما متاثرین اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔

اسی دوران افغانستان کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی تھامس ویسٹ نے بھی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ افغان عوام نے کافی نقصان اٹھایا ہے اور کسی بھی جگہ پر کسی بھی وجہ سے دہشت گردی ناقابل قبول ہے۔

رائٹرز نیوز ایجنسی کے مطابق، داعش خراسان نے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر، پیر کو کابل میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG